Inquilab Logo Happiest Places to Work

آپریشن سیندور:۳۲؍ ایئرپورٹس ۱۵؍ مئی تک بند، پروازیں متاثر

Updated: May 10, 2025, 4:26 PM IST | New Delhi

ہند پاک تنازع میں اضافہ کے پیش نظر ڈی جی سی اے نے شمالی اور مغربی ہندوستان میں ۳۲؍ ایئرپورٹس کو ۱۵؍ مئی تک عارضی طور پر بند رکھنے کا ارادہ کیا ہے۔ خلائی حدود پر پابندی میں توسیع کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ملک کی بڑی ایئرلائنس نے اپنی فلائٹس منسوخ کی ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے تنازع کے دوران ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے شمالی اور مغربی ہندوستان کے ۳۲؍ ایئرپورٹس پر شہری پروازوں کی خدمات کو عارضی طورر پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند رکھنے کا عمل، جس کی شروعات ۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ہوئی تھی، ۱۵؍ مئی ۲۰۲۵ء کی صبح ۵؍ بجکر ۲۹؍ منٹ تک جاری رہے گا۔ 
اس اقدام کے تحت مندرجہ ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند رکھا گیا ہے:
ادھم پور
امبالا 
امرتسر
اونتی پورہ
بھٹنڈہ
ہلوارا
بیکانیر
ہنڈن
جموں کشمیر
جام نگر
جودھپور
کنڈلا
کانگڑا
کیشود
کشن گڑھ
کلو منالی
لدھیانہ
منڈرا
نلیا
پٹھان کوٹ
پٹیالہ
پوربندر
سرساوا
شملہ
تھوئیسے
اترلائی

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان۔ پاکستان کشیدگی: سیتارمن نے بینکوں کوخبردار کیا

این اے ٹی او اے ایم (NOTAM) کی وجہ سے ایئرپورٹس کی خدمات متاثر ہوئی ہیں
ایئرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا (اےاے آئی) نے این او ٹی اے ایم کی ایک سیریز جاری کی ہے جن میں ’’عملیاتی وجوہات‘‘ کی بناء پر ایئرپورٹس کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ متاثرہ ایئرپورٹس میں جموں کشمیر، پنجاب، راجستھان، گجرات اور ہماچل پردیش کے ایئرپورٹس شامل ہیں۔ دیگر متاثرہ ایئرپورٹس میں ادھم پور، اونتی پور، بھٹنڈہ، انبالہ، بیکانیر، ہلوارا، ہنڈن، جیسلمیر، جام نگر، جودھپور، کانگڑا، کلو منالی، اترلائی اور دیگر ایئرپورٹس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ورلڈ بینک نےہند پاک سندھ طاس معاہدے کے تنازعے سے خود کو الگ کیا

خلائی حدود پر پابندی میں توسیع
ڈی جی دی اے نے خلائی حدود پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ دہلی اور ممبئی فلائٹس انفارمیشن ریجن (ایف آئی آر ایس) میں ۲۵؍ ایئر ٹریفک سروس (اے ٹی ایس) پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں گراؤنڈیڈ لیول سے لے کر غیر محدود اونچائی تک تمام روٹس پر ۱۵؍ مئی تک پابندی عائد کی گئی ہے جس کی وجہ سے گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوں گی۔ ایئرلائنس کو پروازوں کے رخ تبدیل کرنے اوراے ٹی سی یونٹ سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایئرلائنس نے فلائٹس منسوخ کیں، ایڈوائزری جاری کی
ہندوستان کی بڑی ایئرلائنس جیسے انڈیگو اور ایئر انڈیا نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے متعدد شہروں سے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ایئر انڈیا نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’جموں کشمیر، سری نگر، لیہہ، امرتسر، بھوج اور دیگر شہروں سے پروازوں کے منسوخ کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔‘‘ انڈیگو نے بھی ۱۰؍ مقامات کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کی ہیں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مزید رہنمائی کیلئے حالات کا جائزہ لیتے رہیں۔ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو ہندوستان کے آپریشن سیندور لانچ کرنے کے بعد ایوی ایشن سیکٹر کی خدمات میں خلل پیداہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK