Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہند پاک تنازع: ہرش وردھن رانے ’صنم تیری قسم ۲‘ سے علاحدہ

Updated: May 10, 2025, 8:03 PM IST | Mumbai

ہند پاک تنازع کے پیش نظر اداکار ہرش وردھن رانے ’صنم تیری قسم ۲‘ سے علاحدہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں نشاندہی کی کہ اگر فلم پروڈیوسرز اسی کاسٹ کےساتھ کام کریں گے تو وہ فلم سے الگ ہوجائیں گے۔

Sanam Teri Kasam was released in 2016. Photo: INN
صنم تیری قسم ۲۰۱۶ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے تنازعات کے دوران اداکار ہرش وردھن رانے نے ’’صنم تیری قسم‘‘ کے سیکوئل پر پاکستانی اداکارہ ماؤرہ حسین کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا اور خودکو فلم سے علاحدہ کر لیا۔ حال ہی میں فلم کے ری ریلیز ہونے کے بعد اسے کافی شہرت ملی ہے۔ واضح رہے کہ فلمسازوں نے فلم کی ری ریلیز کے بعد اس کے سیکوئل کی تصدیق کی تھی۔

اب ہرش وردھن نے کہا کہ اگر فلم پرڈیوسرز اسی کاسٹ (صنم تیری قسم کی کاسٹ) کے ساتھ کام کریں گے تو وہ فلم سے خودکوعلاحدہ کر لیں گے۔انسٹاگرام پر اپنے ایک پوسٹ میں ہرش وردھن رانے نے کہا کہ ’’میں اس تجربے کیلئے خوش نصیب ہوں لیکن اپنے ملک کے تعلق سے دوسروں کی رائے پڑھنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر پرانی کاسٹ کو دہرایا گیا تو میں ’’صنم تیری قسم ۲‘‘ سے خود کو علاحدہ کر لوں گا۔‘‘

انسٹاگرام کی دوسری اسٹوری میں ہرش وردھن رانے نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ہندوستان کے فضائی حملے کے تعلق سے ماؤرہ حسین کے کمینٹس ہیں۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’’میں اس ملک کے تمام فنکاروں اور انسانوں کی عزت کرتا ہوں لیکن میرے ملک کے بارے میں اگر کوئی شخص اس طرح کے توہین آمیز کلمات کا استعمال کرے یہ ناقابل معافی ہے۔ مجھے انسٹاگرام پر اپنے فالوروز کے کم ہونے کا کوئی خوف نہیں ہے لیکن میں کسی کو یہ اجازت نہیں دوں گا کہ وہ میرے ملک کے اقدار کی توہین کرے۔ اپنے ملک کےساتھ کھڑے رہنا اچھی بات ہے لیکن دوسرے ممالک کے بارے میں نفرت آمیز کلمات کا استعمال کرنا اچھی بات نہیں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کلوئی کاردیشن نے شاہ رخ خان کے میٹ گالا ۲۵ء کے لک کی تعریف کی

کچھ ’’صنم تیری قسم‘‘ کے بارے میں
’’صنم تیری قسم‘‘ ۲۰۱۶ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔ اپنی ریلیز کے بعد اس فلم نے صرف ۹ ؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ تاہم، ۲۰۲۴ء میں اپنی ری ریلیز کے بعد اس فلم نے کافی کاروبار کیا تھا۔ فلمسازوں نے فلم کی ری ریلیز کے بعد اس کے سیکوئل کی تصدیق کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK