Inquilab Logo

فلم انڈسٹری میں کمل ہاسن کی ۵؍ دہائیاں مکمل ہوچکی ہیں

Updated: November 07, 2023, 10:42 AM IST | Agency | Mumbai

سالگرہ پر خصوصی : کمل ہاسن اپنے کریئر میں ۲؍سو سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Kamal Haasan. Photo: INN
کمل ہاسن۔ تصویر:آئی این این

جنوبی ہند  فلموں کے سپر اسٹار کمل ہاسن ۷؍ نومبر ۱۹۵۴ء کوتمل ناڈو کے پارماکوڈی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد چاہتے تھے کہ ان کے ۳؍بچوں میں سے کم از کم ایک اداکار بنے۔ اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے انہوں نے کمل ہاسن کو اداکار بنانے کا فیصلہ کیا۔ وہ ۶۹؍ برس کے ہوگئے  ہیں۔کمل ہاسن نے اپنے سینی کرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ۱۹۶۰ء کی فلم کلاتھر کانمما سے کیا۔ بھیم سنگھ کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں انہوں نے اپنی زبردست اداکاری سے نہ صرف ناظرین کے دل جیت لئے بلکہ انہیں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
 فلم `کلاتھر کانمما کی کامیابی کے بعد کمل ہاسن نے کچھ فلموں میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے تقریباً ۹؍ سال تک فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔ ۷۰؍ کی دہائی میں والد کے اصرار پر انہوں نے پڑھائی چھوڑ کر فلم انڈسٹری کی طرف توجہ دی۔ اس دوران اپنے والد کے کہنے پر انہوں نے ڈانس کی تعلیم بھی حاصل کی اور کچھ فلموں میں بطور اسسٹنٹ کوریوگرافر کام کیا۔۱۹۷۳ء کمل ہاسن کو معروف جنوبی ہندوستانی فلم ساز کے بالاچندر کی فلم ارنگیترم میں کام کرنے کا موقع ملا۔  ۱۹۷۵ء میں ریلیز ہونے والی فلم `اپوروا رنگناگل بطور مرکزی اداکار ان کے سینی کریئر کی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ کمل ہاسن ۱۹۷۷ء میں ریلیز ہونے والی فلم۱۶؍ بھیانیتھنلے` کی تجارتی کامیابی کے بعد اسٹار آرٹسٹ بن گئے۔۱۹۸۱ء میں کمل ہاسن نے بھی ہندی فلموں کا رخ کیا اور پروڈیوسرایل  پرساد کی فلم `ایک دوجے کیلئے میں کام کیا۔ ۱۹۸۲ء میں کمل ہاسن کی ایک اور سپر ہٹ تمل فلم ’مندرم پیرائی‘ ریلیز ہوئی، جس کیلئے انہیں اپنے سینی کریئر میں پہلی بار بہترین اداکار کے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بعد ازاں۱۹۸۳ء میں یہ فلم ہندی میں بھی `صدمہ کے نام سے ریلیز ہوئی۔۱۹۸۵ء میں کمل ہاسن کو رمیش سپی کی فلم `ساگر میں رشی کپور اور ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ آر ڈی برمن کی سپر ہٹ موسیقی اور اچھی اسکرین پلے کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی لیکن کمل ہاسن کی اداکاری کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔ اس فلم میں ان کی زبردست اداکاری پر انہیں بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔۱۹۸۵ء میں کمل ہاسن کی ایک اور سپر ہٹ فلم `گرفتار ریلیز ہوئی۔ جس میں انہیں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ ۲۰۱۲ء میں کمل ہاسن کے کریئر کی سپر ہٹ اور متنازع فلم وشوروپم ریلیز ہوئی۔ فلم نے باکس آفس ۲۵۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کمائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK