• Fri, 07 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کمل ہاسن نےکئی زبانوں کی فلموں کے مختلف شعبوں میں کام کیا

Updated: November 07, 2025, 11:00 AM IST | Agency | Mumbai

کمل ہاسن ہندوستانی سنیما کے عظیم ستاروں میں سےایک ہیں۔ کمل ہاسن نے سنیما کے میدان میں متعدد ایوارڈز جیتے ہیں جن میں نیشنل اور فلم فیئر ایوارڈز بھی شامل ہیں۔

Kamal Haasan, who plays every role with heart. Photo: INN
ہر کردار کو دل سے ادا کرنے والے کمل ہاسن۔ تصویر: آئی این این
کمل ہاسن ہندوستانی سنیماکے عظیم ستاروں میں سےایک ہیں۔ کمل ہاسن نے سنیما کے میدان میں متعدد ایوارڈز جیتے ہیں جن میں نیشنل اور فلم فیئر ایوارڈز بھی شامل ہیں۔ وہ واحد ہندوستانی اداکار ہیں جنہوں نے غیر ملکی زبان میں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کیں۔ انہوں نے فلم ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر، کوریوگرافر اور گیت کارکے طور پر بھی کام کیا ہے۔ ۱۹۶۰ء میں، کمال نے۴؍سال کی عمر میں فلم ’کلاتور کنمما‘ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔کمل ہاسن کی پیدائش۷؍نومبر۱۹۵۴ءکو تمل ناڈو کے پارما کوڈی  میں ہوئی۔ ان کے والد چاہتے تھے کہ ان کے تین بچوں میں سے کم از کم ایک اداکار بنے۔ اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے کمل ہاسن کو اداکار بنانے کا فیصلہ کیا۔ کمل ہاسن نے اپنے فلمی کرئیرکا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ ۱۹۶۰ء میں کیا۔بھیم سنگھ کی ہدایت کاری میںبنی اس فلم میں انہوںنےاپنی زبردست اداکاری سے نہ صرف ناظرین کے دل جیت لیے بلکہ انہیں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
۱۹۸۱ء میں کمل ہاسن نےہندی فلموں کا رخ کیا اور پروڈیوسر ایل پرسادکی فلم’ایک دوجے کے لیے‘ میں کام کیا۔۱۹۸۲ء میں کمل ہاسن کی ایک اور سپر ہٹ تمل فلم’مندرم پیرائی‘ ریلیز ہوئی، جس کے لیےانہیں پہلی بار بہترین اداکار کے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بعد ازاں۱۹۸۳ءمیںیہ فلم ہندی میں بھی’صدمہ‘ کے نام سے ریلیز ہوئی۔ ۱۹۸۵ءمیںکمل ہاسن کو رمیش سپی کی فلم’ساگر‘میں رشی کپور اور ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ آر ڈی برمن کی سپر ہٹ موسیقی اور اچھی اسکرین پلے کے باوجود یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر ناکام ثابت ہوئی لیکن کمل ہاسن کی اداکاری کو ناظرین نے خوب پسند کیا۔ اس فلم میں ان کی زبردست اداکاری پر انہیں بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 
انہوں نے۱۹۹۰ءمیںریلیزہونے والی فلم’اپو راجہ‘میںاپنی زبردست اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے۔ اگرچہ اس فلم میں انھوں نے۳؍ مختلف کردار کیے لیکن اونچے قد کے ہونے کے باوجود انھوں نے جس طرح سے خود کو۳؍فٹ کے بونے کے روپ میں ڈھالا اس سے ناظرین حیران رہ گئے۔ 
۱۹۹۶ءمیںکمل ہاسن کی ایک اور اہم فلم  ’انڈین‘ ریلیز ہوئی۔ شنکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں انہوں نے سلور اسکرین پر دوہرا کردار ادا کیا۔ فلم میں ان کی زبردست اداکاری پر انہیں کیریئر میں تیسری بار بہترین اداکار کے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔۱۹۹۸ء میںانہوں نے ہندی فلموں میں ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھا اور’چاچی ۴۲۰؍‘میں اداکاری کےساتھ ہدایت کاری بھی کی۔ایک ورسٹائل ٹیلنٹ کےمالک کمل ہاسن نے نہ صرف اپنی اداکاری کی صلاحیتوں سے بلکہ گلوکاری، پروڈیوسنگ، ڈائریکشن، اسکرپٹ رائٹر، نغمہ نگار کوریوگرافی، اسکرین پلے اور کوریوگرافی سے بھی شائقین کو اپنا دیوانہ بنایا ہے۔  
کمل ہاسن کو فلم انڈسٹری میں آئے۵؍دہائیاں ہو چکی ہیں۔کمل ہاسن نےاپنےکریئرمیں ۲۰۰؍سےزائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کمل ہاسن کو پدم شری اور پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے۔ وہ اب بھی جوش و خروش سے کام کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK