Inquilab Logo

سلمان خان کو خوفزدہ نہ ہونے کی کنگنا رناوت کیتلقین،کہا: ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے

Updated: May 02, 2023, 1:11 PM IST | Mumbai

کنگنا رناوت نےسلمان خان کو ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیوں پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ کنگنا نے کہاکہ سلمان خان کو وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے سیکوریٹی مل رہی ہے۔ملک محفوظ ہاتھوںمیںہے اس لیے سیکوریٹی کے حوالے سے خوف کی کوئی بات نہیں۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

کنگنا رناوت نےسلمان خان کو ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیوں پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ کنگنا نے کہاکہ سلمان خان کو وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے سیکوریٹی مل رہی ہے۔ملک محفوظ ہاتھوںمیںہے اس لیے سیکوریٹی کے حوالے سے خوف کی کوئی بات نہیں۔ دراصل، حال ہی میں سلمان خان نےایک انٹرویو کے دوران ممبئی پولیس کی طرف سے فراہم کردہ سیکوریٹی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا’’یو اے ای میں سب کچھ محفوظ ہے، ہندوستان کے اندر تھوڑاسابرابلم ہے۔‘‘
آج ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں:کنگنا
 خبروںکےمطابق کنگنا نے کہا’’ہم اداکار ہیں۔مرکزی حکومت نے سلمان خان کو سیکوریٹی فراہم کی ہے۔ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے سیکوریٹی مل رہی ہے۔ اس لیے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ مجھے بھی دھمکیاں دی گئیں جس کے بعد حکومت نےمجھے بھیسیکوریٹی دی۔ آج ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہمیں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
متحدہ عرب امارات میں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے، ہندوستان میں تھوڑا سا مسئلہ ہے
 واضح رہے کہ سلمان خان نے حال ہی میں ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں آپ کی عدالت  میں بات کی۔انہوں نے کہا’’میں پوری سیکوریٹی کےساتھ ہرجگہ جا رہا ہوں۔متحدہ عرب امارات میں کسی چیزکی ضرورت نہیں، ہر طرح کی سہولت موجود ہے۔ ہندوستان کےاندر تھوڑا سا پرابلم ہے۔‘‘
جان سے مارنے کی دھمکیوں پر سلمان کا جواب
 انہوں نے مزید کہا’’میں جانتا ہوں کہ جو کچھ ہونےوالا ہے، وہ ہو گا چاہے آپ کچھ بھی کریں۔ مجھے یقین ہے کہ اوپر والا ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں سیکوریٹی کے بغیر گھومنا شروع کردوں۔اب میرے لیےسائیکل چلانا یا سڑک پر اکیلےجانا ممکن نہیں۔جب میں ٹریفک میں ہوتا ہوں تومجھے زیادہ پریشانی ہوتی ہے۔ وہاں بہت زیادہ سیکوریٹی ہے۔
گارڈز اور گاڑیوں پر بات کی
 سلمان نے کہا’’گارڈکی گاڑیوں کی وجہ سے عام لوگوں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  وہ لوگ بھی مجھے غلط سمجھتے ہیں۔ میں وہی کر رہا ہوں جو مجھے کہا جاتاہے۔ میں ہر جگہ مکمل سیکوریٹی کے ساتھ جاتا ہوں۔میں جانتا ہوں کہ جو ہونا ہے وہ تو ہوکر رہے گا، لیکن ایسا نہیں ہے کہ میں بغیر سیکوریٹی کے گھومنا شروع کر دوں۔ان دنوں میرے ارد گرد بہت سے شیرا ہیں۔ میں اتنی بندوقوں سےگھرا رہتا ہوں کہ  کئی بار مجھے خود ڈر لگتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK