Inquilab Logo

سدھیرمشرا،انوبھو سنہا اور ہنسل مہتا کی شردپوارسے ملاقات پرکنگنارناوت نےتنقید کی

Updated: March 22, 2021, 11:17 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلموں سے زیادہ سوشل میڈیاپر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔کنگنا نے اپنےتازہ ٹویٹ میں ، این سی پی لیڈرشرد پوار کی سدھیر مشرا، انوبھو سنہا اور ہنسل مہتا سے ملاقات کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف۲؍ مرتبہ کو چھوڑ کر وزیر اعظم مودی سے ذاتی طور پر کبھی نہیں ملیں

Kangana Ranaut. Picture:INN
کنگنارناوت۔تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلموں سے زیادہ سوشل میڈیاپر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔کنگنا نے اپنےتازہ ٹویٹ میں ، این سی پی لیڈرشرد پوار کی سدھیر مشرا، انوبھو سنہا اور ہنسل مہتا سے ملاقات کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف۲؍ مرتبہ کو چھوڑ کر وزیر اعظم مودی سے ذاتی طور پر کبھی نہیں ملیں۔اس ٹویٹ پر لوگ کنگنا رناوت پرجم کر تنقید کررہے ہیں۔ کنگنا نےشرد پوار سے ملاقات کے دوران انوبھو سنہا، سدھیر مشرا اور ہنسل مہتا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، `ہماری سیاست سیاست ہے لیکن آپ کی سیاست سیاست نہیں ہاہاہا…۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بی جے پی کی اداکارہ کہا جاتا ہے جبکہ مودی مجھ سے کبھی نہیں ملی(۲؍فلمی تقریبات کو چھوڑ کر)۔کم از کم اس تصویرنےان فنکاروں کو سونیا سینا نوٹنکی کمپنی بنا دیا ہے ... نہیں؟ ` تاہم، اس ٹویٹ کے بعد، کنگناکوٹویٹرصارفین نے زبردست ٹرول کرنا شروع کردیاہے۔خاص طور پر ان کی مودی سے ملاقات کے بارے میں تبصرہ پر ، لوگ کنگنا کے جھوٹ کا پردہ فاش کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے پی ایم مودی کے ساتھ کنگنا کی۳؍ ملاقاتوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ان تصاویر پربہت سارے تنقیدی ٹویٹ کئے جارہے ہیں۔ان میں سےسچا ہندوستانی نامی صارف نے لکھا ہے ’’صرف ۲؍ بار ملی ہیں اور کپڑے ۳؍، ۳؍ رنگ کے ؟؟‘‘اسی طرح محمد جسیم نامی شخص نےکنگنا کو چڑاتے ہوئے سوال کیا ہے کہ تیسرا موقع کون سا تھا۔ اجنکیا نامی صارف نے ہنستے ہوئے ایموجی کے ساتھ کہا ہے ۳؍ تصاویرہیں اور وہ کہہ رہی ہیں کہ۲؍تقاریب۔ وکرم نامی صارف نے کہا کہ حیرت کا اظہار کرنے والے ایموجی کے ساتھ کہا ہے کہ ’’کبھی نہیں ملی اور ۲؍تقریبات کو چھوڑ کر، اتنا جھوٹ ایک لائن میں کیسے بول لیتی ہو فرضی ووئیں۔‘‘ امرت سنگھ نامی صرف نے وزیراعظم مودی سے کنگنا کےہاتھ ملاتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شاید ریتک روشن کے ساتھ تصویر ہے۔اسی طرح سنیل دیویدی نے وزیراعظم کے ساتھ ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کسی سے ملنا یا اس کی چمچی بن کر لوگوں سے لڑنا دونوں میں فرق ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی لوگوں نے میم بناکر بھی کنگنا پر تنقید کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK