بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت، ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا اور این سی پی (شرد پوار) ایم پی سپریا سولے کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے، جس میں تینوں ایم پیز کو ایک گانے پر ایک ساتھ رقص کرتے دیکھا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 07, 2025, 6:06 PM IST | New Delhi
بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت، ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا اور این سی پی (شرد پوار) ایم پی سپریا سولے کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے، جس میں تینوں ایم پیز کو ایک گانے پر ایک ساتھ رقص کرتے دیکھا گیا ہے۔
بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت، ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا اور این سی پی (شرد پوار) ایم پی سپریا سولے کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے، جس میں انہیں فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ کے ایک مشہور گانے پر ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔موقع تھا بی جے پی ایم پی نوین جندال کی بیٹی کی شادی کا، جب کنگنا، مہوا اور سپریا، نوین جندال کے ساتھ گانے ’دیوانگی دیوانگی‘ پر ڈانس کرتے نظر آئے۔ ڈانس کا یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور صارفین کی جانب سے ان کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
Kangana Ranaut, Mahua Moitra, Supriya Sule performing in wedding of Naveen Jindal’s daughter pic.twitter.com/lARD6SVRuU
— Angoori (@Rodrigo60776560) December 6, 2025
کنگنا نے ڈانس پریکٹس کی تصویر شیئر کی
اس ہفتے کے شروع میں کنگنا نے اپنے سیاسی حریفوں کے ساتھ ڈانس کی مشق کرتے ہوئے ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔ رناوت نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کیا ہے جس میں وہ صنعتکار سے سیاستدان بنے نوین جندال، ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا، اور این سی پی ایم پی سپریا سولے کے ساتھ سنگیت پرفارمنس کی مشق کر رہی ہیں۔انہوں نے پوسٹ کے عنوان سے لکھاکہ ’’ساتھی ایم پیز کے ساتھ ایک فلمی لمحہ، ہا ہا۔ نوین جندال کی بیٹی کی شادی کے سنگیت کی ریہرسل۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:انڈیگو کا بحران چھٹے روز میں داخل: ۶۵۰؍ پروازیں منسوخ
پرفارمنس کے لیے ریہرسلاس
ہفتے کے شروع میں، اداکار اور سیاستدان نے اپنے سیاسی حریفوں کے ساتھ ڈانس پریکٹس سیشن سے پردے کے پیچھے کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ صنعتکار سے سیاستدان بنے نوین جندال، ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا، اور این سی پی ایم پی سپریا سولے کے ساتھ سنگیت پرفارمنس کے لیے مشق کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ایشیز سیریز: آسٹریلیا نے دوسرا ٹیسٹ بھی جیت لیا
سوشل میڈیا پر لوگوں نے کیا کہا؟
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کسی نے لکھاکہ ’’سپریا سولے اور مہوا موئترا نے بی جے پی ایم پی نوین جندال کی بیٹی کی شادی میں کنگنا رناوت کے ساتھ ڈانس کیا۔ یہ ویڈیو ان تمام حامیوں کے لیے ہے جو ایسے سیاستدانوں کے لیے اپنا کریئر اور جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔‘‘ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک نے لکھا کہ’ ’پارلیمنٹ میں آمنے سامنے، پارلیمنٹ کے باہر ہم ساتھ ساتھ ہیں۔ ایک اور نے لکھا،’’سب ایک ساتھ ہیں۔‘‘