’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ کی کامیابی کے بعد ہرش وردھن رانے بارہا اقربا پروری پر بات کررہے ہیں جس کے سبب انہیں ٹرول کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ ’’کنگنا رناوت‘‘ کا مردانہ ورژن تیار ہورہا ہے۔
EPAPER
Updated: October 27, 2025, 6:06 PM IST | Mumbai
’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ کی کامیابی کے بعد ہرش وردھن رانے بارہا اقربا پروری پر بات کررہے ہیں جس کے سبب انہیں ٹرول کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ ’’کنگنا رناوت‘‘ کا مردانہ ورژن تیار ہورہا ہے۔
ہرش وردھن رانے کیلئے ۲۰۲۵ء بہترین ثابت ہوا ہے۔ بالی ووڈ فلموں کی ری ریلیز کے سیلاب میں ان کی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ نے کمائی کے کئی ریکارڈ توڑے اور دوبارہ ریلیز ہونے والی فلموں میں سب سے زیادہ کاروبار کیا۔ اور اب ۲۱؍ اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ان کی نئی فلم ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ محض ۶؍ دنوں میں ان کے کریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے باکس آفس پر کم و بیش ۵۰؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔
#HarshvardhanRane thanking audiences for supporting 2 outsiders – #AyushmannKhurrana & himself ❤️🙏
— Random Cine Mood (@RandomCineMood) October 26, 2025
“Aap logo ne pura Nepotism khatm kar diya #Bollywood se!” 🔥🙌#Thamma 🔥 #SonamBajwa 💥 #EkDeewaneKiDeewaniyat ✨#RashmikaMandanna 💕 pic.twitter.com/odU5y4KX1v
’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ کی بڑی کامیابی کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہوا ہے جس میں ہرش وردھن رانے ایک تھیٹر میں شائقین کو سرپرائز دینے کی غرض سے پہنچے اور کہہ رہے ہیں کہ ناظرین نے اس فلم کو کامیابی سے ہمکنار کرکے فلم انڈسٹری سے اقربا پروری کو ختم کر دیا ہے۔ کلپ میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’’آپ (شائقین) نے دیوالی پر ۲؍ باہر والوں (آؤٹ سائیڈرز) کی فلموں کی حمایت کی ہے۔ آیوشمان کھرانہ کی ’’تھاما‘‘ اور میری ’’ایک دیوانے کی دیوانیت۔‘‘ دونوں ہی فلمیں دیکھئے پلیز! اس سے ایک اچھا پیغام عام ہوگا کہ آپ (شائقین) لوگوں نے انڈسٹری سے پوری کی پوری اقربا پروری ختم کردی ہے۔‘‘
تاہم، سوشل میڈیا صارفین کو ہرش وردھن رانے کا اقربا پروری پر بار بار تبصرہ کرنا پسند نہیں آیا۔ اس کلپ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’’یہ ان کی ذاتی رائے ہے۔ اور میری ذاتی رائے اور محدود تجربے کی روشنی میں مَیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایسے بیانات سے سختی سے گریز کیا جانا چاہئے!‘‘
یہ بھی پڑھئے:ستیش شاہ نے بیوی کی خدمت کیلئے کڈنی ٹرانسپلانٹ کروایا مگر آپریشن کامیاب نہیں رہا
ایک اور صارف نے کہا کہ ’’کنگنا رناوت کا مردانہ ورژن تیار ہو رہا ہے۔‘‘ اس پر ایک صارف نے لکھا کہ ’’جب سے ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ کے باکس آفس نمبر آرہے ہیں، تب سے ہرش وردھن رانے اقربا پروری کا راگ الاپ رہے ہیں۔ ان میں اور کنگنا میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ انہیں ’’مردوں کی کنگنا رناوت‘‘ کہنا زیادہ مناسب ہوگا۔‘‘ ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’’انہیں اپنا نام تبدیل کرکے ’’آؤٹ سائیڈر وردھن‘‘ رکھ لینا چاہئے۔‘‘ ایک چوتھے صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ’’آؤٹ سائیڈر‘‘ سمجھ کر ان کی تعریف کی جائے تو انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ وہ پہلے ہی ناکام ہو چکے ہیں۔ یہ فلم بے معنی اور زہریلی ہے۔ اگر انہیں اپنے کریئر کا احساس ہوتا یا وہ سنجیدہ ہوتے تو اس قسم کی فلم نہیں کرتے۔‘‘ پانچویں صارف نے طنز کیا کہ ’’یہ بیان دیتے وقت ہرش وردھن نے سونم باجوہ کو یوں الگ تھلگ اور نظر انداز کردیا ہے جیسے وہ کرن جوہر کی بیٹی ہوں!‘‘
ہرش وردھن رانے کی آنے والی فلمیں
ہرش وردھن کی اگلی فلم امنگ کمار کی ’’صلا‘‘ ہے جس میں سعدیہ خطیب اور کرن ویر مہرا ان کے ساتھ مرکزی کردار میں ہیں۔ اس کے بعد وہ ’’صنم تیری قسم ۲‘‘ میں نظر آئیں گے نیز ایکتا کپور کی پروڈکشن والی فلم میں ’’گینگسٹر‘‘ کا کردار ادا کریں گے۔