• Tue, 03 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اے آر امین نے کہا کہ میرے والد کا کام اس مقام تک پہنچ چکا ہے جہاں کوئی نہیں پہنچ سکتا

Updated: February 03, 2026, 7:09 PM IST | Mumbai

اے آر رحمان حال ہی میں تنازع میں پھنس گئے تھے اور انہوں نے ہندی فلم انڈسٹری میں مبینہ فرقہ وارانہ تعصب سے متعلق بیان دیا تھا۔ ان تبصروں پر جہاں کچھ لوگوں نے حمایت کی، وہیں سخت تنقید بھی ہوئی، جس سے بالی ووڈ میں موسیقار کے سفر اور مقام پر ایک بار پھر توجہ مرکوز ہو گئی۔

Amin And Ar Rahman.Photo:INN
اے آر رحمان اور امین۔ تصویر:آئی این این

اے آر رحمان حال ہی میں تنازع میں پھنس گئے تھے اور انہوں نے ہندی فلم انڈسٹری میں مبینہ فرقہ وارانہ تعصب سے متعلق بیان دیا تھا۔ ان تبصروں پر جہاں کچھ لوگوں نے حمایت کی، وہیں سخت تنقید بھی ہوئی، جس سے بالی ووڈ میں موسیقار کے سفر اور مقام پر ایک بار پھر توجہ مرکوز ہو گئی۔ اس جاری بحث کے درمیان، ان کے بیٹے اے آر امین نے اپنے والد کے ساتھ کام کرنے اور موسیقی میں اپنی الگ پہچان بنانے پر کھل کر بات کی ہے۔
اپنے نئے گانے کی تشہیر کے دوران، اے آر امین نے اپنے آسکر ایوارڈ یافتہ والد کے ساتھ قریبی پیشہ ورانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ فلمی گیان سے بات چیت کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا رحمان کبھی انہیں ڈانٹتے ہیں  تو امین نے مسکراتے ہوئے جواب د یا کہ ’’ وہ مجھے ہمیشہ ڈانٹتے ہیں۔‘‘ انہوں نے اپنی   شراکت کے تخلیقی عمل کے بارے میں مزید کہا کہ  اس گانے کو بنانے کا عمل بہت خاص تھا۔ جسلین کا بہت  شکریہ ، ان کی آواز لاجواب ہے۔ ان کی آواز کی ساخت نے گانے میں بہت گرمی اور نرمی شامل کی۔ میرے والد اور میں مل کر اس پر کام کر رہے ہیں اور اسے پروڈیوس بھی کر رہے ہیں۔ ہم نے اس میں افروبیٹ کا انداز شامل کیا  اور ارشاد کامل جی کا بھی شکریہ جنہوں نے اتنے خوبصورت بول لکھے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’گول مال ۵‘‘ میں اجے دیوگن کے مقابل اکشے کمار ویلن ہوں گے

’’میں اپنا  نیا سفر شروع کر رہا ہوں‘ ‘
اپنے کیریئر اور والد کے ساتھ ہونے والے لازمی تقابل پر بات کرتے ہوئے، اے آر امین نے نہایت سنجیدہ انداز اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ میرے والد کی وراثت ایسی جگہ پہنچ چکی ہے جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔ میں سمجھتا ہوں کہ میں اپنا ایک چھوٹا سا سفر شروع کر رہا ہوں۔ میرے سامنے ابھی بہت لمبا راستہ ہے، بہت سا کام اور محنت درکار ہے۔ میں اسے   دل و جان سے کرناچاہتا ہوں۔ فی الحال  میری پوری توجہ اسی پر ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:راجستھان کی صفیہ صوفی نے منالی لیہہ الٹرا رن میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا

تنقید کے درمیان اے آر امین نے والد کا دفاع کیا
ہندی فلم انڈسٹری میں محدود مواقع کے حوالے سے رحمان کے ’فرقہ وارانہ‘ عوامل والے بیان پر ہونے والی تنقید کے بعد، اے آر امین نے عوامی طور پر اپنے والد کی حمایت کی۔ انسٹاگرام اسٹوریز پر انہوں نے رحمان کو’’زندگی بھر کے لیے لیجنڈ‘‘قرار دیا اور کہا کہ ان کی وراثت  ’’ہمیشہ کے لیے کتابوں میں لکھی جا چکی ہے۔‘‘
امین نے اپنے والد کی ایڈ شیرن کے ساتھ پرفارمنس کا ایک ویڈیو شیئر کیا اور مارول کے آئرن مین سے متعلق مواد بھی پوسٹ کیا، جس کے ذریعے یہ ظاہر کیا کہ رحمان کی میراث کو کوئی چھین نہیں سکتا۔ انہوں نے اپنے والدین کی شادی سے متعلق پھیلائی جانے والی   افواہوں پر بھی بات کی، لوگوں سے ان کی نجی زندگی اور وقار کا احترام کرنے کی اپیل کی  اور کہا کہ ایسی غلط معلومات کا پھیلایا جانا’’تکلیف دہ‘‘ ہے۔ امین کی بہنوں، خدیجہ اور رحیمہ، نے بھی ان کی حمایت کی  جبکہ رحیمہ نے نفرت اور جھوٹے بیانیے پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
اے آر امین کا نیا گانا ’بھیگی بھیگی‘ 
تمام تر توجہ کے درمیان، اے آر امین نے موسیقی کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل بھی عبور کیا ہے۔ ۲۳؍ سالہ گلوکار نے اپنا نیا گانا  ’بھیگی بھیگی‘  ریلیز کیا ہے، جس میں  سیتا رامم کے ستارے مرونال ٹھاکر اور    ذوالقر سلمان شامل ہیں۔ اس گانے میں آوازیں اے آر امین اور جسلین رائل کی ہیں  جبکہ یہ باپ بیٹے کی حیثیت سے بطور پروڈیوسرز ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK