Inquilab Logo

کسی بھی ’’خان‘‘ کے ساتھ ذاتی رنجش نہیں ہے: کنگنا رناوت

Updated: October 25, 2023, 5:01 PM IST | Mumbai

کنگنا رناوت نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی کسی بھی خان کے ساتھ ذاتی رنجش یا ذاتی جنگ نہیں ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’’تیجس‘‘ کے پروموشن کیلئے بگ باس کے ۱۷؍ ویں سیزن میں شرکت کی تھی جو ۲۷؍ اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

Kangana Ranaut. Photo: INN
کنگنا رناؤت۔ تصویر: آئی این این

کنگنارناوت ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ یہاں تک کہ وہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو بھی نشانہ بنانے سے نہیں چونکتیں لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنی نئی فلم ’’تیجس‘‘ کے پرموشن کے دوران بگ باس کے ۱۷؍ ویں سیزن میں سلمان خان کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

خیال رہے کہ انہوں نے فلم ’جوان‘ میں بھی شاہ رخ خان کی اداکاری کو کافی سراہا تھا۔ ایک انٹرویو میں ان سے تینوں خان کیلئے ان کے بدلے رویے کے تعلق سے سوال کیا گیا۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کسی بھی خان سے ذاتی جنگ یا رنجش نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں خانوں سے جو بھی مسئلہ ہے وہ آہستہ آہستہ حل ہو رہا ہے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک خانوں کے تعلق سے کوئی بلاوجہ بات نہیں کی۔ میرا ان سے سب سے اہم مسئلہ فلموں میں کم رول دینا ہے اور ان کی فلموں میں جن اداکاراؤں کو رول ملتا ہے وہ ان سے بالکل مختلف ہوتی ہیں۔  ۳۵؍ تا ۴۰؍ سال کی اداکارؤں کو ان کی فلموں میں رول دیا جاتا ہے۔ میں ان تبدیلوں کے خلاف ضرور لڑوں گی۔

علاوہ ازیں ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ خانوں کی فلموں میں جو اداکارائیں ان کی ماؤں کا کردار ادا کرتی ہیں ان سے ۸؍ تا ۱۰؍ سال چھوٹی ہوتی ہیں۔ اسی لئے ہمیں ان تبدیلیوں کے خلاف لڑنا چاہئے۔ 
جب ان سے خانوں کے ساتھ ان کے تبدیل ہوتے ہوئے رویے کے تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اپنے خلاف متعدد ہتک عزت کے معاملات کے بعد میں نے محسوس کیا کہ بار بار عدالت کے چکر کانٹنا وقت ضائع کرنا ہے۔

خیال رہے کہ کنگنا رناؤت کی نئی فلم ’’تیجس‘‘ ۲۷؍ اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔ وہ اپنی دوسری فلم ایمر جنسی کیلئے بھی کام کر رہی ہیں جس میں وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی۔ یہ فلم ۲۴؍ نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو گی۔

کنگنا رناؤت بگ باس میں سلمان خان کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK