میزُوہو پارک ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں منعقدہ فائنل میں سیما نے ۳۲:۵۰ء۰۵ سیکنڈ کا وقت نکالتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی اور اس ایونٹ میں بھارت کے ۱۶ سالہ تمغے کے انتظار کو ختم کردیا۔
EPAPER
Updated: September 24, 2026, 9:07 PM IST | New Delhi
میزُوہو پارک ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں منعقدہ فائنل میں سیما نے ۳۲:۵۰ء۰۵ سیکنڈ کا وقت نکالتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی اور اس ایونٹ میں بھارت کے ۱۶ سالہ تمغے کے انتظار کو ختم کردیا۔
ہندوستانی ایتھلیٹ سیما کماری نے ایشیائی کھیل ۲۰۲۶ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی ۱۰؍ہزارمیٹر دوڑ میں کانسہ کا تمغہ جیت لیا۔ جمعرات کو میزُوہو پارک ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں منعقدہ فائنل میں سیما نے ۳۲:۵۰ء۰۵ سیکنڈ کا وقت نکالتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی اور اس ایونٹ میں بھارت کے ۱۶ سالہ تمغے کے انتظار کو ختم کردیا۔ ۱۰؍ہزارمیٹر دوڑ کا طلائی تمغہ بحرین کی ونفریڈ یاوی نے ۳۲:۳۹ء۱۸ سیکنڈ میں حاصل کیا، جبکہ میزبان جاپان کی نوزومی تاناکا نے ۳۲:۴۱ء۵۴ سیکنڈ کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
🥈 SILVER FOR INDIA! 🇮🇳🔥
— Athletics Federation of India (@afiindia) September 24, 2026
Mixed 4x400m Relay | 3:14.46
Poovamma, Vishal T.K., Vithya Ramraj & Manu T.S. held off Vietnam by 0.08s! 😱🏅#AsianGames2026 #TeamIndia #IndianAthletics pic.twitter.com/9f9LND0TIT
سیما ایشیائی کھیلوں کی تاریخ میں خواتین کی ۱۰؍ہزار میٹر دوڑ میں تمغہ جیتنے والی ہندوستان کی تیسری خاتون ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔ اس سے قبل ۲۰۱۰ء کے ایشیائی کھیلوں میں پریجا شریدھرن نے اس مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا، جبکہ اسی ایونٹ میں کویتا راؤت نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ہندوستان کی لانگ ڈسٹنس رنر سیما کماری نے ریس کے ابتدائی ۲؍ہزارمیٹر میں شاندار رفتار کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پہلے ایک ہزار میٹر کا فاصلہ ۳:۱۸ء۱۲ سیکنڈ میں مکمل کیا، جبکہ ۲؍ہزار میٹر کا نشان ۶:۳۶ء۱۳ سیکنڈ میں عبور کیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’اڑتا تیر‘‘ کا ٹریلر جاری، پاکستانی جاسوس کے کردار میں الجھے نظر آئے آیوشمان کھرانہ
ریس آگے بڑھنے کے ساتھ سیما آہستہ آہستہ چوتھے مقام پر چلی گئی تھیں، تاہم وہ اگلی رنرز کے قریب بنی رہیں۔ مقابلے میں جب صرف ایک ہزارمیٹر کا فاصلہ باقی رہ گیا تو سیما نے دوبارہ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ آخری مرحلے میں انہوں نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی اور کانسی کا تمغہ یقینی بنا لیا۔ سیما نے طلائی تمغہ جیتنے والی بحرین کی ونفریڈ یاوی سے ۱۰ء۸۷ سیکنڈ کا فرق رکھا۔ قزاخستان کی ڈیزی جیپکےمئی نے ۳۳:۰۳ء۲۱ ؍سیکنڈ کے وقت کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے:اے آئی ضوابط کے مطالبے پر ٹرمپ کے حامیوں کی ڈاریو امودی پر تنقید تیز
۱۰؍ جنوری ۲۰۰۱ء کو ہماچل پردیش میں پیدا ہونے والی سیما کماری نے ہندوستانی ایتھلیٹکس میں لانگ ڈسٹنس رننگ کے شعبے میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ ان کے اہم مقابلے ۵؍ہزار میٹر اور ۱۰؍ہزار میٹر دوڑ ہیں۔ سیما نے ۲۰۲۶ء میں بھی مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مارچ میں کیلیفورنیا میں منعقدہ ’دی ٹین‘ مقابلے میں انہوں نے ۱۰؍ہزارمیٹر دوڑ میں ۳۲:۰۲ء۴۳ سیکنڈ کا اپنا بہترین وقت درج کیا اور سخت بین الاقوامی مقابلے میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔