Inquilab Logo

لاک ڈاؤن میں کنگنا رناوت نے لکھی نظم

Updated: May 21, 2020, 1:42 AM IST

بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کیلئے مشہور کنگنا رناوت نے لاک ڈاؤن کے دوران ایک نظم لکھی ہے۔

kanganaranaut.photo:inquilab
کنگنا راناوت۔تصویر:انقلاب

 بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کیلئے مشہور کنگنا رناوت نے لاک ڈاؤن کے دوران ایک نظم لکھی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران شوٹنگ بند ہوجانے سے بالی وڈ کی مشہور شخصیات گھر پر ہیں اور اس دوران سبھی کچھ نہ کچھ نیا کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر جاری کر رہے ہیں۔ اب کنگنا رناوت نے ایک نظم لکھی ہے اور اسے اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔ اس بات کی جانکاری کنگنا نے سوشل میڈیا پر دی ہے۔
  کنگنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نظم ’آسمان‘ کی ایک جھلک پوسٹ کی ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے ’’ایک فنکار (کنگنا رنوت) کے دل سے سیدھے اس کی آواز میں ایک نظم۔ کل آسمان پہنچنا ہے۔‘‘
 کنگنا رناوت تمل ناڈو کی آنجہانی وزیر اعلیٰ جے للتا کی بائیوپک ’تھلاوی‘ میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کے علاوہ وہ فلم ’تیجس‘ میں ایک ائیرفورس پائلٹ کے کردار میں بھی دکھائی دیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK