مشہور گلوکار دلجیت دوسانجھ’ `کانتارا: چیپٹر ۱‘ میں ایک گانا شامل کریں گے اور اس فلم کو خاص بنائیں گے۔
EPAPER
Updated: September 12, 2025, 11:24 AM IST | Agency | Mumbai
مشہور گلوکار دلجیت دوسانجھ’ `کانتارا: چیپٹر ۱‘ میں ایک گانا شامل کریں گے اور اس فلم کو خاص بنائیں گے۔
مشہور گلوکار دلجیت دوسانجھ’ `کانتارا: چیپٹر ۱‘ میں ایک گانا شامل کریں گے اور اس فلم کو خاص بنائیں گے۔ واضح رہے کہ ہومبلے فلمز کی فلم’ `کنتارا: چیپٹر۱`‘ اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے جس کا ناظرین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
`’کانتارا: چیپٹر۱‘کے بارے میں بحث روز بہ روز بڑھتی جارہی ہے۔ ایسے میں ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے کہ اس فلم میں مشہور پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کا ایک گانا شامل کیا جائے گا جس کی ریکارڈنگ کل یش راج فلم اسٹوڈیو، اندھیری، ممبئی میں کی جائے گی۔
` ’کانتارا: چیپٹر ۱ ‘ہومبلے فلمز کی سب سے زیادہ پرجوش فلموں میں سے ایک ہے۔ اہم بات یہ ہےکہ یہ فلم۲؍ اکتوبر کو کنڑ، ہندی، تیلگو، ملیالم، تمل، بنگالی اور انگریزی زبانوں میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔