Inquilab Logo

کرینہ فلموں کے تئیں اپنے بے خوف فیصلے سے خوش ہیں

Updated: March 17, 2020, 3:30 PM IST | Agency | Mumbai

کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ فلموں کے پیش نظر اپنے بے باک فیصلے سے بہت خوش ہیں۔ کرینہ کپور خان نے ۲۰۰۰ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’رفیوجی‘ سے اپنے سنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ اپنے کریئر کے دوران انہوں نے کئی ہٹ فلمیں دی ہیں اور کئی فلاپ رہی ہیں۔ کرینہ نے اپنی ناکامیوں کے بارے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’بیشک میں نے غلط فلمیں بھی کی ہیں لیکن وہ سب میری پسند تھیں۔ بھلے ہی میں نے کچھ غلط فلموں میں کام کیا، لیکن میں اپنے بے باک فیصلے سے خوش ہوں۔

Kareena Kapoor - Pic : INN
کرینہ کپور ۔ تصویر : آئی این این

کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ فلموں کے پیش نظر اپنے بے باک فیصلے سے بہت خوش ہیں۔ کرینہ کپور خان نے ۲۰۰۰ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’رفیوجی‘ سے اپنے سنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ اپنے کریئر کے دوران انہوں نے کئی ہٹ فلمیں دی ہیں اور کئی فلاپ رہی ہیں۔ کرینہ نے اپنی ناکامیوں کے بارے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’بیشک میں نے غلط فلمیں بھی کی ہیں لیکن وہ سب میری پسند تھیں۔ بھلے ہی میں نے کچھ غلط فلموں میں کام کیا، لیکن میں اپنے بے باک فیصلے سے خوش ہوں۔ میں پیچھے مڑ کر بھی دیکھتی ہوں لیکن مسلسل آگے بڑھ رہی ہوں ، میں ایسی ہی ہوں، شاید میں نے چند غلط فلمیں کی ہیں لیکن وہ سبھی میری فلمیں ہیں اور میری پسند بھی۔‘‘
 کرینہ نے مزید کہا کہ ’’میرا خیال ہے کہ آج میں جو بھی ہوں وہ ناکامیوں ہی کی بدولت ہوں۔ اگر آپ شکست کیلئے تیار نہیں ہیں تو آپ کیلئے بالی وڈمیں کوئی جگہ نہیں ہے۔ آج میں اس مقام پر ہوں جہاںمیں کسی بھی چیز کیلئے تیار ہوں۔‘‘
 حال ہی میں کرینہ کی فلم ’انگریزی میڈیم‘ بھی ریلیز ہوئی ہے۔ جلد ہی وہ عامر خان کے ساتھ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں دکھائی دیں گی۔ علاوہ ازیں وہ کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ میں عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، جہانوی کپور، وِکی کوشل، بھومی پیڈنیکر اور انل کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK