• Sat, 13 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہند-پاکستان مقابلہ :شاہدآفریدی کا متنازع بیان

Updated: September 12, 2025, 10:04 PM IST | Karachi

ایشیا کپ۲۰۲۵ءمیں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ۱۴؍ ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف ڈبلیو سی ایل میچ کھیلنے سے کیوں انکار کیا؟

Shahid Afridi.Photo:INN
شاہد آفریدی۔ تصویر: آئی این این

ایشیا کپ۲۰۲۵ء میں ہندوستان  اور پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج میچ ۱۴؍  ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔  میچ  شروع ہونے سے پہلے ہی ماحول کافی گرم ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میچ سے قبل ایک متنازع بیان دے دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں ابھی تک یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ان کی جانب سے پوری تیاری کے باوجود ہندوستانی  کھلاڑی پاکستان کے خلاف ڈبلیو سی ایل  میچ سے کیوں پیچھے ہٹ گئے۔

یہ بھی پڑھئیے:ہندپاک میچ:کپل دیو کی ہندوستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات

شاہد آفریدی نے کیا کہا؟
ایک ٹی وی سے گفتگو میں آفریدی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ کرکٹ کھیلا جانا چاہیے کیونکہ اس نے ہمارے ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اب کرکٹ کمرشیل ہو گیا ہے اور اس میں پیسہ بھی شامل ہے، انگلینڈ میں لوگوں نے ڈبلیو سی ایل میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدے تھے اور کھلاڑیوں نے ہمارے خلاف کھیلنے کی پریکٹس بھی کی تھی، پھر وہ (انڈیا لیجنڈز) پتہ نہیں کیوں نہیں کھیلے۔ 
آفریدی نے ایک بار پھر سابق ہندوستانی کرکٹر کے بارے میں اپنا `خراب انڈے والا تبصرہ دُہرایا۔ آفریدی نے کہا کہ `اگر میں اب نام لوں گا تو وہ کھلاڑی مشکل میں پڑ جائے گا، جس کھلاڑی کو میں نے `خراب انڈا کہا تھا، ان کے کپتان نے بھی انہیں سمجھایا تھا کہ اگر وہ نہیں کھیلنا چاہتے تو مت کھیلیں، لیکن سوشل میڈیا پر کچھ نہ لکھیں۔ پھر بھی انہوں نے پوسٹ کر دیا، کیونکہ ان کا مقصد کچھ اور تھا، اسی لیے میں نے اسے برا آدمی کہا۔  آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے مسائل ہیں، کھلاڑیوں کو ان کے گھروں میں دھمکیاں ملتی ہیں، یہاں تک کہ ان کے گھر جلانے کی باتیں بھی ہوتی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK