Inquilab Logo

کرینہ کپور نے ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ شروع کی

Updated: October 07, 2023, 6:51 PM IST | Mumbai

کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کےسیٹ کی تصویریں شیئر کیں اور لکھا کہ کیا بتانا ضروری ہے کہ میں کس کیلئے شوٹنگ کر رہی ہوں؟ یہ میرے پسندیدہ ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کےساتھ یہ میری چوتھی فلم ہےلیکن بلاشبہ آخری نہیں!

Photo: INN
تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور نے فلم ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ خیال رہے کہ یہ اجے دیوگن کی سنگھم سیریز کی تیسری فلم ہے۔ ۲۰۱۱ء میں اجے دیوگن کی پہلی فلم }سنگھم{ ریلیز ہوئی تھی۔ بعد ازیں اسی سیریز میں’ سنگھم ریٹرنس‘ ریلیز ہوئی تھی جس میںب ھی کرینہ کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کےسیٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں اور لکھا کہ کیا یہ بتانا ضروری ہے کہ میں کس کیلئے شوٹنگ کر رہی ہوں؟ یہ میرے پسندیدہ ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کے ساتھ یہ میری چوتھی فلم ہےاور بلاشبہ آخری نہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan)

رنویر سنگھ کی’سمبا‘ (۲۰۱۸ء) اور اکشے کمار کی سوریہ ونشی (۲۰۲۱ء)کے ساتھ سنگھم کی ۲؍ فلمیں روہٹ شیٹی کی پولیس یونیورس(کاپ سنیمیٹک یونیورس)کا حصہ ہیں۔ ’سنگھم اگین‘ میں بھی رنویر سنگھ اپنے کردار ’سنگرم  بھالے راؤ عرف سمبا ‘ کا رول دوبارہ ادا کریں گے۔ انہوں نے کرینہ کپور کے پوسٹ پرکمینٹ سیکشن میں کرینہ کپورکے ساتھ اسکرین شیئر کرنے پر تجسس ظاہر کیا اور لکھا کہ یہ میری بھی روہت شیٹی کے ساتھ چوتھی اور آپ کے ساتھ پہلی فلم ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK