Inquilab Logo

لال سنگھ چڈھا کیلئے کرینہ کپور پہلی پسند نہیں تھیں

Updated: August 06, 2022, 12:35 PM IST | Agency | Mumbai

عامر خان اور کرینہ کپور کو حال ہی میں کرن جوہر کے چیٹ شو ’ کافی ود کرن‘ کے آنے والے ایپی سوڈ میں دیکھا گیا۔

Kareena Kapoor.Picture:INN
کرینہ کپور۔ تصویر:آئی این این

عامر خان اور کرینہ کپور کو حال ہی میں کرن جوہر کے چیٹ شو ’ کافی ود کرن‘ کے آنے والے ایپی سوڈ میں دیکھا گیا۔ شو میں عامر نے انکشاف کیا کہ کرینہ کپور ان کی آنے والی فلم `لال سنگھ چڈھا میں لیڈ رول کے لیے ان کی پہلی پسند نہیں تھیں۔ یہ سننے کے بعد کرینہ کے مداح کافی حیران ہیں۔شو میں کرن نے عامر سے پوچھا کہ کیا اس فلم کے لیے کرینہ کپور آپ کی پہلی پسند تھیں؟ اس کے جواب میں عامر نے کہا، `نہیں، ہم اس فلم میں۲۵؍ سالہ اداکارہ کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ کیونکہ ہم اس فلم میں۱۸؍ سے۵۰؍سال کی عمرکا سفر کو دکھانا چاہتے تھے، اسی لیے اس فلم کے لیے کرینہ پہلی پسند نہیں تھیں۔شو میں عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ `کاسٹنگ ڈائریکٹر نے مجھے کئی نئی اداکاراؤں کے ویڈیوز دکھائے، ان میں سے ایک کرینہ کا بھی تھا۔ ان کا ویڈیو دیکھ کر مجھے اپنی سوچ بدلنی پڑی۔ اس کے بعد میں سمجھ گیا کہ کرینہ اس فلم کے لیے بہترین ثابت ہوں گی۔ ہم نے ان چیزوں کو تبدیل کیا جو ہم عمر گروپ کے بارے میں سوچتے تھے۔ بتا دیں کہ اس وقت کرینہ کپور کی عمر۴۱؍ سال ہے۔شو میں عامر خان نے `لال سنگھ چڈھا کی مرکزی اداکارہ کے لیے اپنی پہلی پسند کا بھی انکشاف کیا۔ انہوں نے کرینہ کے ایک اشتہار کے بارے میں بات کی جس میں ان کے ساتھ ایک اور اداکارہ بھی تھیں تاہم عامر نے ان کا نام ظاہر نہیں کیا۔دراصل، مانوشی چھلر اور کرینہ کپور نے۲۰۱۸ء میں مالابار گولڈ کے لیے ایک اشتہار شوٹ کیا تھا، جسے کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن نے تیار کیا تھا۔عامر اور کرینہ کے علاوہ مونا سنگھ بھی فلم `لال سنگھ چڈھا  میں ہیں۔ ساؤتھ اداکار ناگا چیتنیا نے بھی اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK