• Wed, 06 December, 2023
  • EPAPER

کرینہ کپور کی فلم ’جان جاں‘ کا پوسٹر ریلیز

Updated: September 04, 2023, 1:12 PM IST | Agency | Mumbai

 بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی آنے والی فلم `جان جاں کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ کرینہ کپورفلم `جان جاں سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آغاز کر رہی ہیں۔

Photo. INN
تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی آنے والی فلم `جان جاں کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ کرینہ کپورفلم `جان جاں سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آغاز کر رہی ہیں۔ جان جاں کا ٹیزر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔ اب فلم `جان جاں کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم `جان جاں کا فرسٹ پوسٹر جاری کیا ہے۔ اسے شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے، ’’سنسنی بالکل قریب ہے اور یہ ۳؍ دنوں میں آپ کے سامنے آرہی ہے۔ `جان جاں کا ٹریلر ۵؍ ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ جان جاں کو سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بنایا گیا ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک جاپانی ناول `دی ڈیوشن آف سسپیکٹ ایکس سے اخذ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK