Inquilab Logo

انسان زندگی میں جو چاہتا ہے اسے وہی ملتا ہے: کرینہ

Updated: October 30, 2020, 9:52 AM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ انسان زندگی میں اصل میں جو چاہتا ہے، اسے وہی ملتا ہے۔بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’جب وی میٹ‘ کو۱۳؍سال مکمل ہوگئے ہیں جس میں کرینہ کپور کے ساتھ شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Kareena Kapoor. Picture :INN
کرینہ کپور۔ تصویر:آئی این این

اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ انسان زندگی میں اصل میں جو چاہتا ہے، اسے وہی ملتا ہے۔بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’جب وی میٹ‘ کو۱۳؍سال مکمل ہوگئے ہیں جس میں کرینہ کپور کے ساتھ شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔اس حوالے سے بالی ووڈ کی بیبو نے سوشل میڈیا پر اپنے سابق قریبی دوست شاہد کپور کے ساتھ فلم  ’جب وی میٹ‘ کے سیٹ کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی ہے۔ کرینہ کپور کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ اور شاہد کپور کے ساتھ فلم کے ڈائیریکٹر امتیاز علی بھی موجود ہیں جبکہ یہ تینوں اسکرین پر فلم کے منظر دیکھنے میں مصروف ہیں۔انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کرینہ کپور نے کیپشن میں فلم ’جب وی میٹ‘ کا مشہور ڈائیلاگ لکھا: مجھے تو لگتا ہےلائف میں جو کچھ انسان حقیقت میں چاہتا ہے ، اُسے دراصل وہی ملتا ہے۔کرینہ کپور نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکار شاہد کپور اور ڈائریکٹر امتیاز علی کو بھی ٹیگ کیا ۔خیال رہے کہ شاہد کپور سے ۳؍ سال سے زائد عرصے تک قریبی دوستی میں رہنے والی کرینہ کپور نے ’جب وی میٹ ‘ کی ریلیز کے فوراً بعد ہی سیف علی خان سے دوستی کرلی تھی اور ان کے ساتھ فلم ’ٹشن ‘ بھی سائن کی تھی۔۲۰۰۴ء  میں کرینہ اور شاہد کی پہلی فلم ’فدا‘ ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جبکہ کرینہ اور شاہد بھی ایک دوسرے کے دل میں جگہ بنانے میں بھی کافی حد تک کامیاب ہوگئے تھے۔۲۰۱۲ء میں کرینہ کپور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔۲۰۱۶ء میں ان کے ہاں تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی۔دوسری جانب اداکارشاہد کپور نے۲۰۱۵ء میں میرا راجپوت سے شادی کرلی  ان کے دو بچے ہیں۔ بیٹی کا نام میشاء جبکہ بیٹے کا نام زین ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK