Inquilab Logo

کرینہ بیٹے کو آئی پی ایل میں دیکھنے کی خواہشمند

Updated: October 15, 2020, 1:03 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے بیٹے تیمور علی خان کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں بطور کرکٹر کھیلتے ہوئے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

Taimur Ali Khan playing cricket.Picture:INN
تیمور علی خان کرکٹ کھیلتےہوئے۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے بیٹے تیمور علی خان کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں بطور کرکٹر کھیلتے ہوئے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔کرینہ کپور نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بیٹے کی کرکٹ کھیلتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کیا میری آئی پی ایل میں کوئی جگہ ہے کیونکہ میں بھی اچھا کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔‘‘اداکارہ کرینہ کپور ان دنوں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی متحرک دکھائی دے رہی ہیں، قریبی فیملی ممبرز کے علاوہ اداکارہ کی زیادہ تر پوسٹس بیٹے کے نام رہتی ہیں۔کرینہ کی جانب سے حال ہی میں سامنے آنے والی تصویر میں بیٹا تیمور ہاتھ میں بڑا سا بلہ لے کر کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آرہا ہے۔تیمور علی خان کی خوبصورت اور دلکش تصویر میں کرکٹ کے پچھلے اسٹمپ بھی نظر آرہے ہیں، تصویر میں کچھ لوگ ان کے آس پاس کھڑے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کرینہ کپور اور سیف علی خان نے میڈیا کو جاری مختصر بیان میں تصدیق کی تھی کہ تیمور خان بڑے بھائی بننے والے ہیں۔اداکار جوڑے نے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیاتھا اور ساتھ ہی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔تاہم دونوں نے بیان میں وضاحت نہیں کی تھی کہ ان کے ہاں کب تک نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK