• Sat, 03 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میرا روڈ: واک فار پیس، گاندھی جینتی پر بھائی چارے کا پیغام۔ ہزاروں افراد نے شرکت کی

Updated: October 03, 2026, 3:47 PM IST | Sajid Mahmood Sheikh | Mira Road

گاندھی جینتی کے موقع پر جمعہ کو میراروڈ میں ’واک فار پیس‘کا اہتمام کیا گیا۔ سماج میں نفرت کا سدباب کرنے اور امن و بھائی چارے کا پیغام دینے کیلئے مشہور اسکالر اور سماجی رضاکار عرفان انجینئر کی سربراہی میں نکلنے والی اس  ریلی میں مختلف مذاہب کی مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

People of various faiths participating in the `Walk for Peace` rally. Photo: Inquilab
’واک فار پیس‘ ریلی میں شریک مختلف مذاہب کے افراد۔ تصویر: انقلاب

گاندھی جینتی کے موقع پر جمعہ کو میراروڈ میں ’واک فار پیس‘کا اہتمام کیا گیا۔ سماج میں نفرت کا سدباب کرنے اور امن و بھائی چارے کا پیغام دینے کیلئے مشہور اسکالر اور سماجی رضاکار عرفان انجینئر کی سربراہی میں نکلنے والی اس  ریلی میں مختلف مذاہب کی مذہبی شخصیات بامبے کیتھولک سبھا کے صدر ڈولفی ڈیسوزا، فادر مائیکل ،فادر گلبرٹ،اسکان مشن کے تپوون ہریک ،جیون داس،مولانا فیاض باقری،میونسپل کارپوریٹر ایڈوکیٹ ثناء دیشمکھ، مہاراشٹر نو نرمان سینا کے میرابھائندر صدر سندیپ رانے، ونچت بہوجن اگھاڑی کے اقبال مہاڈک،  این سی پی میرابھائندر کے کارگزار صدر غلام نبی فاروقی ،سابق میونسپل کارپوریٹر میریلین ڈیسوزا ، جماعت اسلامی میراروڈ کے امیر ڈاکٹر طارق شاہ اور دیگر تنظیموں کے ذمہ داران شریک تھے۔

یہ بھی پڑھئے:ایس آئی آر رَد کرنے اور چیف الیکشن کمشنرگیانیش کمار کی گرفتاری کیلئے زبردست احتجاج

یہ ریلی شام۴؍ بجے سوریا شاپنگ سینٹر،سرشٹی کمپلیکس سے شروع ہو کر پونم کلسٹر ہاؤسنگ سوسائٹی،سینٹ زیویئرس،سنگاپور پلازہ سے ہوتے ہوئے شام ۶؍ بجے میراروڈ ریلوے اسٹیشن کے سامنے شہید کوستبھ رانے کی یادگار پر اختتام پذیر ہوئی ۔شرکاء نے  بھائی چارہ زندہ باد،ہندو مسلم سکھ عیسائی آپس میں ہیں بھائی بھائی،قومی ایکتا زندہ باد اور ہم سب ایک ہیں جیسے نعرے  لگائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK