Inquilab Logo

صحت کیلئے محتاط کترینہ کیف نے کورونا کا ٹیسٹ کروا لیا

Updated: November 24, 2020, 10:05 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنی صحت کو بہت خاص اہمیت دیتی ہیں اسی لئے انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے جو کہ cمالدیپ میں کیا گیا۔

Katrina Kaif.Picture :INN
کترینہ کیف۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنی صحت کو بہت خاص اہمیت دیتی ہیں اسی لئے انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے جو کہ مالدیپ میں کیا گیا۔ کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی کورونا وائرس ٹیسٹ کرواتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس دوران وہ پراعتماد اور خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ نمونے  لینے والے شخص نے پی پی ای کٹ پہن رکھی تھی اور مکمل حفاظتی انتظام کے ساتھ اداکارہ کا ٹیسٹ سیمپل لیا۔ ایک موقع پر کترینہ کیف کو تھوڑا درد یا تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہوں نے سیمپل لینے والے شخص کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی  لیکن سیمپل دینے کے بعد وہ مطمئن دکھائی دیں۔ اداکارہ کا ویڈیو  لاکھوں مداحوں نے پسند کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے کمنٹس سیکشن میں لکھا کہ ٹیسٹ سیمپل لینے کے لئے غلط طریقہ کار اپنایا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK