Inquilab Logo

کترینہ کیف لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ٹائیگر۳؍کی شوٹنگ کریں گی

Updated: June 10, 2021, 2:05 PM IST | Agency | Mumbai

:بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ممبئی میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد فلم ٹائیگر۔۳؍ کی شوٹنگ شروع کردیں گی۔کترینہ کیف جلد ہی ’سوریہ ونشی‘ اور ’فون بھوت‘ میں نظر آئیںگی۔

Katrina Kaif .Picture:INN
کترینہ کیف۔تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ممبئی میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد فلم ٹائیگر۔۳؍ کی شوٹنگ شروع کردیں گی۔کترینہ کیف جلد ہی ’سوریہ ونشی‘  اور ’فون بھوت‘ میں نظر آئیںگی۔ اس کے علاوہ ان کے ایک اور بڑے پروجیکٹ کی شوٹنگ بھی جلدہی شروع ہونےوالی ہے۔کترینہ ’ٹائیگر۔۳؍‘کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظارکر رہی ہیں۔  ممبئی میںفلم کا سیٹ تیار ہے اور ان کےساتھ پوری ٹیم کوویڈ کی صورتحال بہتر ہونےکی منتظر ہے۔لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی کترینہ فلم ’ٹائیگر۔ ۳؍‘ کی شوٹنگ شروع کردیں گی۔ اہم بات یہ ہے کہ یش راج کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ٹائیگر ۔۳؍فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘کا سیکوئل ہے۔ ٹائیگر ۳؍میں سلمان خان،کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کے اہم کردار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK