ضلع کی نیلنگا تحصیل میں پانی کی قلت کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ تحصیل کا مسلگا ڈیم مکمل طور پر خشک ہوچکا ہے۔ اس ڈیم سے آس پاس کے تقریباً۱۷؍ گاؤں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ ایسے میں ان دیہات کے شہریوں کے سامنے پانی کا بڑا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔
ضلع کی نیلنگا تحصیل میں پانی کی قلت کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ تحصیل کا مسلگا ڈیم مکمل طور پر خشک ہوچکا ہے۔ اس ڈیم سے آس پاس کے تقریباً۱۷؍ گاؤں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ ایسے میں ان دیہات کے شہریوں کے سامنے پانی کا بڑا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔ ’سام ٹی وی ‘کی رپورٹ کے مطابق ایک وقت تھا جب یہ ڈیم پانی سے لبریز رہتا تھا، لیکن آج اس کی حالت بالکل ویران ہوچکی ہے۔ ڈیم کے پورے آبی ذخیرے میں ریت اور کانٹے دار جھاڑیاں نظر آرہی ہیں۔ پانی کی جگہ خشک زمین دیکھ کر آس پاس کے دیہات کے لوگوں کی تشویش بڑھ گئی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، ۲۰۲۴ء میں ڈیم کی دیوار میں ایک معمولی دراڑ پڑ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: بہار میں کل جماعتی میٹنگ ،ایوان کی کارروائی پرامن طریقے سے چلانے پر اتفاق
ڈیم کو نقصان پہنچنے کے خدشے کے پیش نظر اس میں موجود پانی خالی کردیا گیا تھا۔ تاہم اس کے بعد ڈیم کی مرمت اور دوبارہ پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔اس ڈیم میں ہر سال تقریباً ساڑھے سات ٹی ایم سی پانی ذخیرہ ہوتا ہے، لیکن اس مرتبہ ڈیم مکمل طور پر خشک ہوجانے کے باعث۱۷؍ گاؤں کے لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ایسے میں عوام کی توقع ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے، ڈیم کی مرمت کا کام جلد مکمل کرے اور پانی کی فراہمی کے لیے متبادل انتظامات کرے۔