ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف آف کوآرڈینیشن ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگوں سے حاصل ہونے والے تجربات کی روشنی میں فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اہم فوجی ترجیح بن چکا ہے۔
EPAPER
Updated: November 28, 2026, 1:49 PM IST | Agency | Tehran
ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف آف کوآرڈینیشن ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگوں سے حاصل ہونے والے تجربات کی روشنی میں فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اہم فوجی ترجیح بن چکا ہے۔
ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف آف کوآرڈینیشن ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگوں سے حاصل ہونے والے تجربات کی روشنی میں فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اہم فوجی ترجیح بن چکا ہے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے دوبارہ فوجی حملے کئے تو اسے ایران کے نئے تیار کردہ فضائی دفاعی نظاموں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے نائب سربراہ برائے رابطہ کاری نے کہا ہے کہ ہم نے حالیہ جنگوں سے بہت سے سبق حاصل کئے ہیں جن میں سب سے اہم سبق فضائی دفاع کو مضبوط بنانے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ہونے والی ۱۲؍ روزہ جنگ اور رواں سال امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ایران کی اہم فوجی ترجیحات میں شامل ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایران کیخلاف فتح اب قریب ہے، ڈونالڈٹرمپ کا بیان
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جدید فوجی ساز و سامان و نظام تیار کر کے تعینات کیا ہے جس کے ذریعے مخالفین کو نمایاں نقصان پہنچایا جائے گا۔ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کے مطابق دشمن کو عملی طور پر ہمارے نئے فضائی دفاعی نظاموں کا سامنا کرنا پڑے گا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں وہ ان نظاموں کی افادیت اور صلاحیتوں کا خود مشاہدہ کرے گا۔