• Sat, 28 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران کیخلاف فتح اب قریب ہے، ڈونالڈٹرمپ کا بیان

Updated: November 28, 2026, 1:47 PM IST | Agency | Washington

امریکی صدر کے مطابق ہم نرمی سے کام لے رہے ہیںاور ایران کو معاہدہ کرنے اور بہت سی جانیں بچانے کا موقع دے رہے ہیں۔

US President Donald Trump. Photo: INN
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف فتح اب قریب ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ تہران کو معاہدہ کرنے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کیلئے ہر ممکن موقع فراہم کر رہے ہیں۔امریکی فوجی اہلکاروں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ تنازع کا نتیجہ میرے فیصلے پر منحصر ہو گا لیکن مجھے یقین نہیں ہے کہ ایران معاہدے کی پیشکش قبول کرے گا یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں فتح ہمارے قریب ہے، یہ کب ہو گی، اس کا انحصار کسی حد تک اس بات پر ہے کہ میں کیا چاہتا ہوں، سچ کہوں تو ہم نرمی سے کام لے رہے ہیں اور ایران کو معاہدہ کرنے اور بہت سی جانیں بچانے کا موقع دے رہے ہیں لیکن مجھے یقین نہیں کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا یا نہیں؟امریکی صدر نے کہا کہ کچھ لوگ سوال کرتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے؟ کیا وہ (ایرانی) پاگل ہیں؟ شاید وہ واقعی ایسے ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں طوفان،۱۰؍ لاکھ افراد بجلی سے محروم

ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی فوجیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ واشنگٹن تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ میں سے ہر ایک آج ہمارے ملک بلکہ امریکیوں کی آنے والی نسلوں کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے، آپ اس بات کو یقینی بنانے میں مدد دے رہے ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے، وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، یہ میں آپ  سے یقین سے کہہ سکتا ہوں۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے والے خطرات کو روکنے کے  لئے ۱۵۰؍ میزائل داغے ہیں۔مشرقِ وسطیٰ کے تیل پر امریکی انحصار کی نفی کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم یہ تیل استعمال نہیں کرتے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK