پروگرام کے دوران آیوشمان نے شو کے میزبان اور بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن سے ایک پرانے مذاق پر معذرت بھی کی، جب انہوں نے ماضی میں انہیں غیر رسمی انداز میں ’بوڑھا‘ کہہ دیا تھا۔
EPAPER
Updated: October 07, 2026, 7:40 PM IST | Mumbai
پروگرام کے دوران آیوشمان نے شو کے میزبان اور بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن سے ایک پرانے مذاق پر معذرت بھی کی، جب انہوں نے ماضی میں انہیں غیر رسمی انداز میں ’بوڑھا‘ کہہ دیا تھا۔
بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ ان دنوں اپنی نئی فلم ’’تھوڑی سی زندگی‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں وہ معروف ٹیلی ویژن کوئز شو’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ سیزن ۱۸؍ میں نظر آئے۔ پروگرام کے دوران آیوشمان نے شو کے میزبان اور بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن سے ایک پرانے مذاق پر معذرت بھی کی، جب انہوں نے ماضی میں انہیں غیر رسمی انداز میں ’بوڑھا‘ کہہ دیا تھا۔
پروگرام کے دوران آیوشمان کھرانہ نے امیتابھ بچن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے کبھی ان کے بارے میں ایسی بات کہی ہو جس سے انہیں برا لگا ہو تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ آیوشمان کا یہ انداز شو میں موجود ناظرین اور خود امیتابھ بچن کے لیے بھی دلچسپ لمحہ بن گیا۔دراصل آیوشمان کھرانہ اور امیتابھ بچن کی پیشہ ورانہ وابستگی نئی نہیں ہے۔ دونوں اداکار فلم ’’گلابو ستابو‘‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، جس میں دونوں کی اداکاری اور مزاحیہ انداز کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ آیوشمان کئی مواقع پر امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے خاص تجربہ قرار دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’ماتربھومی‘‘ کا کلائمیکس بدلا گیا، سلمان خان کے کردار میں بھی بڑی تبدیلی
’’کون بنے گا کروڑ پتی ۱۸‘‘ کے سیٹ پر بھی دونوں اداکاروں کے درمیان دوستانہ اور بے تکلف گفتگو دیکھنے کو ملی۔ امیتابھ بچن نے ہمیشہ کی طرح اپنے مخصوص انداز میں گفتگو کو آگے بڑھایا، جبکہ آیوشمان نے بھی مزاحیہ انداز برقرار رکھا۔ اسی دوران ماضی میں امیتابھ کے لیے استعمال کیے گئے لفظ ’بوڑھا‘ کا ذکر سامنے آیا تو آیوشمان نے فوری طور پر وضاحت کرتے ہوئے معذرت کی۔
آیوشمان کھرانہ نے اپنے کریئر کے دوران مختلف موضوعات پر مبنی فلموں میں کام کرکے اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔ وہ ’’وکی ڈونر‘‘،’’دم لگا کے ہئیشا‘‘، ’’اندھادھُن‘‘، ’’بدھائی ہو‘‘، ’’آرٹیکل ۱۵‘‘ اور ’’ڈریم گرل‘‘ جیسی فلموں کے ذریعے ناظرین کی توجہ حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی فلموں میں سماجی موضوعات کے ساتھ مزاح اور تفریح کا امتزاج بھی نمایاں رہا ہے۔ دوسری جانب امیتابھ بچن کئی دہائیوں سے ہندوستانی فلمی صنعت کا ایک بڑا نام ہیں۔ فلموں کے ساتھ ساتھ ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ نے بھی ان کی مقبولیت کو نئی نسل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شو کے ۱۸؍ویں سیزن میں بھی ان کی میزبانی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال ٹیم سے واک آؤٹ کی وجہ بتا دی، کوچ پر وعدہ خلافی کا الزام
آیوشمان کی جانب سے امیتابھ بچن سے معذرت کا یہ لمحہ سوشل میڈیا پر بھی گفتگو کا موضوع بن سکتا ہے، کیونکہ دونوں اداکاروں کے درمیان احترام کے ساتھ ساتھ ایک بے تکلف تعلق بھی نظر آتا ہے۔ مداحوں کے لیے یہ واقعہ اس لیے بھی دلچسپ ہے کہ ایک ہی پلیٹ فارم پر بالی ووڈ کی دو مختلف نسلوں کے مقبول اداکاروں کی دوستانہ نوک جھونک دیکھنے کو ملی۔’’کون بنے گا کروڑ پتی ۱۸‘‘ کی یہ ملاقات صرف سوال و جواب تک محدود نہیں رہی بلکہ آیوشمان کھرانہ اور امیتابھ بچن کے درمیان مزاح، احترام اور پرانی بات پر معذرت کے باعث خاصی دلچسپ بن گئی۔