Inquilab Logo

کے جی ایف اداکارہریش کینسر میں مبتلا

Updated: August 30, 2022, 12:31 PM IST | Agency | Mumbai

 فلم ’کے جی ایف‘ کے اداکار نے گلے کے کینسر سےپیدا ہونے والی سوجن چھپانے کےلئے فلم میں داڑھی رکھ کر اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Harish Rai .Picture:INN
ہریش رائے۔ تصویر:آئی این این

 فلم ’کے جی ایف‘ کے اداکار نے گلے کے کینسر سےپیدا ہونے والی سوجن چھپانے کےلئے فلم میں داڑھی رکھ کر اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کے جی ایف اداکار ہریش رائے نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ گلے کے کینسر میں مبتلا تھے، جس سے پیدا ہونے والی سوجن چھپانے کے لئے میںنے ڈاڑھی رکھی، تاہم اب حالات بدتر ہوگئے ہیں۔ہریش رائے نے انٹرویوکے دوران اپنی بیماری سے متعلق کھل کر بات کی اور کہا کہ قسمت سے فرار ممکن نہیں، حالات آپ کو عطا کرتے ہیں یا پھر چیزیں آپ سے دور لے جاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں گزشتہ۳؍ سال سے کینسر میں مبتلا ہوں ۔ اب تو حالات مزید خراب ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK