فلمی مداح سوشل میڈیا پر ’ ڈان ۳‘ کے اعلان کے بعد ہی سے فلم میں رنویر کےمقابل ہیروئن کے کردار کے متعلق متجسس تھے۔
EPAPER
Updated: February 20, 2024, 6:12 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
فلمی مداح سوشل میڈیا پر ’ ڈان ۳‘ کے اعلان کے بعد ہی سے فلم میں رنویر کےمقابل ہیروئن کے کردار کے متعلق متجسس تھے۔
ایک خصوصی اعلان میں ’ڈان ۳‘ کے فلمساز رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے آنے والی فلم میں ہیروئن کے کردار کا اشارہ دیا ہے۔ سنیما مداح سوشل میڈیا پر بے صبری سے فلم میں مرکزی اداکارہ کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ جب سے فلم میں مرکزی کردار کے طورپر رنویر سنگھ کے نام کا اعلان ہوا ہے تب ہی سے ڈان فرنچائزی کے مداح فلم کی کاسٹ کے متعلق متجسس ہیں۔
مداحوں کو جس لمحے کا انتظار تھا وہ آگیا۔ ’ڈان ۳‘ کے فلمسازوں نے فلم میں اداکارہ کے طور پر کیارا اڈوانی کے نام کا اعلان کیا ہے۔ بہترین اداکاری سے مداحوں کا دل جیتنے والی اداکارہ کیارا اڈوانی ایکشن فلم ’ڈان ۳‘ میں نظر آئیں گی۔ ایکسل انٹر ٹینمنٹ نے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ویلکم ٹو ڈان ۳ کیا را اڈوانی۔ ‘‘
مداح کیارا اڈوانی اور رنویر سنگھ کی کیمسٹری دیکھنےکے لئے بے صبر ی سے انتظار کررہے ہیں۔ دونوں ہی اداکار اسکرین پر پہلی مرتبہ ساتھ نظر آئیں گے۔