بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے بغیر جم گئے ۱۵؍ کلو وزن کم کر لیا ہے۔ کریتی سینن نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فلم ممی کے بعد کافی وزن بڑھا لیا تھا۔
Updated: May 13, 2022, 1:17 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے بغیر جم گئے ۱۵؍ کلو وزن کم کر لیا ہے۔ کریتی سینن نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فلم ممی کے بعد کافی وزن بڑھا لیا تھا۔
بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے بغیر جم گئے ۱۵؍ کلو وزن کم کر لیا ہے۔ کریتی سینن نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فلم ممی کے بعد کافی وزن بڑھا لیا تھا۔ کریتی نے پہلے وزن بڑھانے کے لئے چپس، چاکلیٹ، شیکس اور بہت کچھ کھایا اور پھر لاک ڈاؤن کے دوران ورچوئل ورک آؤٹ کے ساتھ یہ سب کھانا چھوڑ دیا۔کریتی نے بغیر جم گئے اپنا وزن کم کرلیا۔کریتی سینن نے `ممی میں سروگیٹ ماں کا کردار ادا کیا ہے جس کے لئے انہوں نے۱۵؍ کلو وزن بڑھایاتھا۔ کریتی سینن نے کہا ’’میں نے ورچوئل ٹرینر کی مدد سے گھر پر کام کرنا شروع کیا۔ میں نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنا وزن کم کیا۔ ممی کی شوٹنگ کرتے وقت اپنے عام جسمانی وزن سے۱۵؍ کلو زیادہ تھی، مجھے یاد ہے کہ میں خود کو ان فٹ محسوس کر رہی تھی۔ جب آپ اتنا ان فٹ محسوس کرتے ہیں، تو آپ فٹنیس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔‘‘ کریتی فی الحال ٹائیگر شروف کے ساتھ ’گن پتھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ وہ پربھاس کے ساتھ `’آدی پرش‘، ورون دھون کے ساتھ `’بھیڑیا ‘اور کارتک آریان کے ساتھ `’شہزادہ‘ میں بھی نظر آئیں گی۔