• Sat, 20 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کولڈ اسٹوریج پلانٹ میں امونیا گیس کا رساؤ، بڑا حادثہ ٹل گیا

Updated: December 20, 2025, 11:50 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

یہاں مانکولی علاقے میں واقع بلیو اوشین لائن پرائیویٹ لمیٹڈ کے کولڈ اسٹوریج پلانٹ میں جمعہ کو امونیا گیس کے اچانک رساؤ کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث پلانٹ کے احاطے اور اطراف میں وقتی طور پر خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہو گئی۔ 

The area of ​​the cold storage plant where the gas was leaking was sealed off. Picture: Inquilab
کولڈ اسٹوریج پلانٹ کی اس جگہ کو بند کردیا گیا جہاں سے گیس کا رساؤ ہورہا تھا۔ تصویر: انقلاب
یہاں مانکولی علاقے میں واقع بلیو اوشین لائن پرائیویٹ لمیٹڈ کے کولڈ اسٹوریج پلانٹ میں جمعہ کو امونیا گیس کے اچانک رساؤ کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث پلانٹ کے احاطے اور اطراف میں وقتی طور پر خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہو گئی۔  اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ۲؍ گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے ہوا میں پھیلتی امونیا گیس پر قابو پالیا جس کے نتیجے میں بڑا حادثہ ٹل گیا۔
اس بارے میں ذرائع کے مطابق امونیا گیس کا زیادہ اخراج انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہو سکتا ہے اور اس کے اثرات میں سانس لینے میں دشواری اور آنکھوں میں جلن جیسی علامات شامل ہیں۔
امونیا گیس کے رساؤ کے بعدبروقت کارروائی کے باعث کسی کے متاثر ہونے کی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب کولڈ اسٹوریج پلانٹ کے انچارج پروین مدن اور ان کے ساتھی عملے نے فوری مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مقام کو بند کروا دیا جہاں سے گیس کا اخراج ہو رہا تھا، جس سے صورتحال مزید سنگین ہونے سے بچ گئی۔  واقعے کے بعد حالات مکمل طور پر قابو میں بتائے جا رہے ہیں۔ متعلقہ محکمے کی جانب سے گیس رساؤ کی وجوہات کی جانچ اور آئندہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK