Inquilab Logo

کنال کامرا کا کنگنا پر طنز

Updated: September 17, 2022, 12:45 PM IST | Agency | Mumbai

کی جانب سے کرن جوہر پر باکس آفس نمبرس سے چھیڑ چھاڑ معاملے پر کامیڈین کنال کامرا نے چٹکی لی ہے۔

Kunal Kamra.Picture:INN
کنال کامرا ۔ تصویر:آئی این این

کنگنا رناوت کی جانب سے کرن جوہر پر باکس آفس نمبرس سے چھیڑ چھاڑ معاملے پر کامیڈین کنال کامرا نے چٹکی لی ہے۔ کنگنا نے حال ہی میں برہماستر کے کو پروڈیوسر کرن جوہر پر ان کی نئی فلم کے باکس آفس نمبروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اب کامیڈین کنال کامرا نے ٹوئٹر پر کنگنا پر طنز کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بے باک تبصروں کے لئے مشہور کامرا نے لکھا کہ کنگنا کا تبصرہ شائد اس قیاس کے تحت ہے کہ دھرما پروڈکشن مرکزی حکومت کے دائرے میں آتا ہے یعنی   ای ڈی  اور سی بی آئی۔ انہوں نے لکھا، ’کنگنا کو لگتا ہے کہ ای ڈی، این آئی اے، سی بی آئی کی طرح دھرما پروڈکشن بھی مرکزی حکومت کے تحت ہیں۔‘ اس کے ساتھ انہوں نے ہنسی کے ایموجی پوسٹ کیے ہیں۔ کنگنا نے دھرما کے اس دعوے پر سوال اٹھایا تھا کہ برہماستر نے۲؍ دنوں میں۱۶۰؍ کروڑ روپے کمائے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK