Inquilab Logo

لارا دتہ نےاپنے اندرا گاندھی بننے کے عمل کا ویڈیو جاری کیا

Updated: August 06, 2021, 1:24 PM IST | Agency | Mumbai

اکشے کمار کی فلم ’بیل باٹم‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی اداکارہ لارا دتہ سرخیوں میں ہیں۔ ٹریلر میں لارا قطعی نئے انداز میں نظر آئی ہیں جسے دیکھ کر شائقین حیران ہیں۔ اس فلم میں وہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔لارا ہوبہو اندرا گاندھی کی طرح نظر آرہی ہیں۔

Lara Dutta looks exactly like former Prime Minister Indira Gandhi.Picture:INN
لارا دتہ ، سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے کردار میں ہوبہو ویسی نظر آرہی ہیں تصویر: آئی این این

اکشے کمار کی فلم ’بیل باٹم‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی اداکارہ لارا دتہ سرخیوں میں ہیں۔ ٹریلر میں لارا قطعی نئے انداز میں نظر آئی ہیں جسے دیکھ کر شائقین حیران ہیں۔ اس فلم میں وہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔لارا ہوبہو اندرا گاندھی کی طرح نظر آرہی ہیں۔اب انہوں نے اپنے اس میک اوور یا اس رول کیلئے کئے گئے میک اپ کے عمل کا ویڈیوجاری کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ان کا میک اپ کیا گیا ہے۔ لارا دتہ نے انسٹاگرام پر فلم’بیل باٹم‘ میں اپنے رول کا میکنگ ویڈیو شیئرکیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح میک اپ آرٹسٹ کی مدد سے لارا کو وزیراعظم اندرا گاندھی کی طرح تیار کیاجارہا ہے۔ لارا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کسی ایسی شخصیت کو پردے پر اتاروںگی۔ جب میں نے دیکھا کہ ایک تبدیلی کے ساتھ اسے کیسے اسکرین پر پیش کیا گیا ہے، اس وقت سب اصلی لگا اور دیکھنےلائق لگا۔۱۹؍اگست کو ۳؍ڈی میں بڑے پردے پر بیل باٹم کی ریلیز کا انتظار کررہی ہوں۔‘‘ ٹریلر دیکھنے کے بعد ہی ایسا لگ رہا ہے کہ فلم میں لارا دتہ کا دم دار انداز دیکھنے کو ملنے والا ہے۔ اس رول کو دم دار بنانے کیلئے لارا دتہ نے خوب محنت کی ہے۔ اس رول کیلئے لارا دتہ نے پروستھیٹک میک اپ کا سہارا لیا ہے۔سوشل میڈیا پر لارا اور ان کے میک اپ آرٹسٹ کو خوب سراہا جارہا ہے۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ لارا اندرا گاندھی کے رول میں قطعی مناسب لگ رہی ہیں اور انہوں نے سابق وزیر اعظم کے انداز کو ہوبہو اپنایا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اکشے کمار کی یہ فلم ۳؍ڈی میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اکشے کمار نے اسے ۳؍ڈی میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔  اکشے کمار نے اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے اپنا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اکشے نے لکھا’’۱۹؍اگست کو پوری شدت کے ساتھ سنسنی کو محسوس کرنا ہے۔ بیل باٹم ۳؍ ڈی میں بھی آرہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK