Inquilab Logo

لارا دتہ نے اکشے کمار اور سلمان خان کی دلچسپ عادتیں بتا دیں

Updated: January 21, 2022, 12:29 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ نے اکشے کمار، سلمان خان اور سنجے دت کی وہ دلچسپ عادتیں بتا دیں جو ان کے چاہنے والوں کو شاہد معلوم نہ ہوں۔

Lara Dutta. Picture:INN
لارا دتہ ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ نے اکشے کمار، سلمان خان اور سنجے دت کی وہ دلچسپ عادتیں بتا دیں جو ان کے چاہنے والوں کو شاہد معلوم نہ ہوں۔لارا دتہ نے ویب شو ’کون بنے گی شیکھر واتی‘ کے پروموشن انٹرویو میں کہا کہ مجھ سے اکثر میرے ساتھی اداکاروں کی ان دلچسپ عادتوں کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے جو سالوں سے نہیں بدل سکیں۔اداکارہ نے بتایا کہ سلمان خان وہ واحد اداکار ہیں جو آدھی رات کو نیند سے جاگ کر بیٹھ جاتے ہیں، انہیں اکثر رات میں فون آتے رہتے ہیں۔لارا دتہ نے کہا کہ اکشے کمار صبح ہونے سے قبل ہی اٹھا جاتے ہیں، میرے خیال سے اتنا جلدی تو کوئی بھی نہیں اٹھتا ہوگا۔سنجے دت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بہت شرمیلے ہیں اور وہ لوگوں سے زیادہ میل جول نہیں رکھتے، اتنے بڑے اسٹار کی یہ عادت اب بھی برقرار ہے۔لارا دتہ نے۲۰۰۳ء میں اکشے کمار کے ساتھ فلم ’انداز‘ سے اپنے کریئر کی شروعات کی۔ انہوں نے۲۰۰۵ء میں فلم ’نو انٹری‘ میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کی۔ لارا دتہ کو آخری بار فلم ’بیل باٹم‘ میں سابق   وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK