سپر اسٹار لیونل میسی بدھ کو بیونس آئرس کے ایسٹاڈیو ماس مونومینٹل میں ارجنٹائنا اور بینن کے درمیان دوستانہ میچ کے دوران اپنے شاندار بین الاقوامی فٹ بال کریئر کا اختتام کریں گے۔
EPAPER
Updated: October 06, 2026, 6:23 PM IST | Buenos Aires
سپر اسٹار لیونل میسی بدھ کو بیونس آئرس کے ایسٹاڈیو ماس مونومینٹل میں ارجنٹائنا اور بینن کے درمیان دوستانہ میچ کے دوران اپنے شاندار بین الاقوامی فٹ بال کریئر کا اختتام کریں گے۔
سپر اسٹار لیونل میسی بدھ کو بیونس آئرس کے ایسٹاڈیو ماس مونومینٹل میں ارجنٹائنا اور بینن کے درمیان دوستانہ میچ کے دوران اپنے شاندار بین الاقوامی فٹ بال کریئر کا اختتام کریں گے۔ارجنٹائنا اور بینن کے درمیان فٹ بال میچ، جسے لاسٹ ٹینگو کہا جا رہا ہے، ہندوستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے ۴؍ بجے شروع ہوگا۔ ہندوستان میں ارجنٹائنا-بینن میچ کی لائیو اسٹریمنگ اور براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی دیکھا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھئے:’’بنچ آف تھیوز‘‘: جب جیفری آرچر نے بالی ووڈ پر کہانیاں چرانے کا الزام لگایا
۳۹؍ سالہ میسی، جنہوں نے ۳۱؍ اگست کو بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، اس خاص موقع پر ارجنٹائنا کی فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۲ء جیتنے والی ٹیم کے اراکین اور ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں آخری بار لا البی سیلیسٹے کی کپتانی کریں گے۔لیونل میسی کا الوداعی میچ نیو جرسی میں اسپین کے خلاف ارجنٹائنا کی فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے فائنل میں شکست کے دو ماہ سے کچھ زیادہ عرصے بعد ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:میسی رونالڈو سے۱۵؍کروڑ ڈالر پیچھے، آمدنی کے معاملے میں پرتگالی اسٹار کی برتری
میسی ارجنٹائنا کی فٹ بال تاریخ کے سب سے کامیاب کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ۲۰۷؍میچ کھیلے، ۱۲۵؍ گول کیے اور ۶۸؍ اسسٹ دیے ہیں، جو لا البی سیلیسٹے کے لیے تمام ریکارڈ ہیں۔ لا پلگا (میسی کا مشہور نام ) کی کامیابیوں میں بیجنگ ۲۰۰۸ء اولمپک گولڈ میڈل، فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۲ء کا خطاب، ۲۰۲۱ء اور ۲۰۲۴ء میں مسلسل کوپا امریکہ ٹرافیز اور ۲۰۲۲ء فائنالیسیما شامل ہیں۔ تاہم، یہ شام صرف میسی کے اعزاز میں نہیں ہوگی۔ تجربہ کار دفاعی کھلاڑی نکولس اوتامیںڈی بھی ریٹائرمنٹ لینے والے ہیں۔ خبروں کے مطابق، مڈفیلڈر روڈریگو ڈی پال اور جیوانی لو سیلسو بھی اس میچ کے دوران آخری بارارجنٹائنا کی جرسی میں نظر آ سکتے ہیں۔ ارجنٹائنا اس وقت دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ بینن ۸۹؍ویں نمبر پر ہے۔ اس افریقی ٹیم کے کوچ گیرنوٹ روہر ہیں، جنہوں نے ۲۰۱۸ء فیفا ورلڈ کپ میں نائیجیریا کی ٹیم کی کوچنگ کی تھی۔