• Tue, 17 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرانسیسی صدر میکرون سے ملنے کا منتظر ہوں:مودی

Updated: February 17, 2026, 11:34 AM IST | Mumbai

وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے دورے پر آئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان آپ کا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا منتظر ہے۔

Narendra Modi.Photo:PTI
نریندر مودی۔ تصویر:پی ٹی آئی

وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے دورے پر آئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان آپ کا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا منتظر ہے۔
  مودی نے منگل کو میکرون کے ساتھ ممبئی میں دو طرفہ مذاکرات سے قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بھروسہ ظاہر کیا کہ ان کی بات چیت سے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوگا اور اس سے دنیا بھر میں ترقی کی امید پیدا ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:برٹش میوزیم نے قدیم ڈسپلے سے لفظ ’’فلسطین‘‘ ہٹا دیا


واضح رہے کہ میکرون تین روزہ دورے پر پیر کی رات ممبئی پہنچے تھے۔ منگل کو ان کی  مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہے۔ بعد ازاں میکرون دارالحکومت دہلی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔مودی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’’ہندوستان میں آپ کا خیرمقدم ہے، ہندوستان آپ کی آمد اور ہمارے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا منتظر ہے۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہماری بات چیت سے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوگا اور دنیا بھر میں ترقی ہوگی۔ ممبئی میں اور بعد میں دہلی میں ملتے ہیں، میرے پیارے دوست ایمانوئل میکروں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:وائی آر ایف اسپائی یونیورس بحران میں؟ ’’ٹائیگر ورسیز پٹھان‘‘ تعطل کا شکار

اس سے قبل فرانسیسی صدر نے ہندوستان روانگی کے بعد کہا تھا کہ وہ ہندوستان اور فرانس کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ’’ہندوستان کے راستے میں! ہماری اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید آگے لے جانے کے لیے ممبئی سے نئی دہلی تک تین دن۔ میرے ساتھ  بزنس لیڈرز اور اکنامک، انڈسٹریل، کلچرل اور ڈیجیٹل پلیئرز ہیں جو ہندوستان اور فرانس کے درمیان تعلقات کو حقیقی اور ٹھوس زندگی دیتے ہیں۔ ہم سب مل کر اپنے تعاون کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ کل ملتے ہیں، میرے پیارے دوست نریندر مودی۔‘‘ مودی اور میکرون کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کے بعد کئی شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK