Inquilab Logo

اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی مدھر بھنڈارکر کی انڈیا لاک ڈاؤن

Updated: November 05, 2022, 1:05 PM IST | Agency | Mumbai

میکرس نے لاک ڈاؤن کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کردیا ہے

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

:فلم ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر کی آنے والی فلم ’انڈیا لاک ڈاؤن‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن جیسے حساس ایشو پر مبنی یہ فلم ’زی فائیو‘ پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کے فرسٹ لُک کے ساتھ اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان ہوچکا ہے۔انڈیا لاک ڈاؤن میں اداکار پرتیک ببر لیڈ رول میں ہیں۔کورونا وائرس سے پھیلی وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔ اس بیماری نے کروڑوں لوگوں کی جان لے لی تھی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام لوگوں کو بہت سی پریشانیاں جھیلنی پڑی تھیں۔ اسی لاک ڈاؤن پر بنی مدھر بھنڈارکر کی اگلی فلم انڈیا لاک ڈاؤن، او ٹی ٹی پر جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ ڈاکٹر جینتی لال گڑا کے پین اسٹوڈیو نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔انڈیا لاک ڈاؤن اگلے مہینے۲؍ دسمبر۲۰۲۲ء کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز ہوگی۔ میکرس نے لاک ڈاؤن کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کردیا ہے۔ فلم میں اداکار پرتیک ببر لیڈ رول میں ہیں، پرتیک کے علاوہ ایکٹر پرکاش بیل واڑی، اہانا کمار، شویتا بسو پرساد، سائی تامہانکر بھی اہم رول میں نظر آئیں گے۔ فلم کے پوسٹر میں سبھی اسٹارس بے حد الگ انداز میں ایک بڑے تالے میں کھڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تالے کو زنجیر سے باندھا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK