Inquilab Logo

مادھوری نے سدھارتھ شکلا کے ساتھ’تیرا نام لیا‘ گانے پر ڈانس کیا

Updated: June 10, 2021, 1:53 PM IST | Agency | Mumbai

’دھک دھک گرل‘ یعنی مشہور اداکارہ مادھوری دکشت کا انداز ہمیشہ زبردست ہوتا ہے۔ مادھوری دکشت اب بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

During Madhuri Dixit and Siddharth Shakladans.Picture:INN
مادھوری دکشت اور سدھارتھ شکلاڈانس کے دوران۔تصویر :آئی این این

 ’دھک دھک گرل‘ یعنی مشہور اداکارہ مادھوری دکشت کا انداز ہمیشہ زبردست ہوتا ہے۔ مادھوری دکشت اب بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ان دنوں مادھوری دکشت کو ریئلٹی شو ’ڈانس دیوانے۳؍‘ میں جج کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے۔ اس شو سےمتعلق ان کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرتے رہے ہیں۔ حال ہی میں ، مادھوری دکشت کا ایک ڈانس ویڈیو منظرعام پر آیا ہے ، جس میں وہ سدھارتھ شکلا کے ساتھ رومانوی انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔ مادھوری کا یہ ڈانس ویڈیو بہت وائرل ہو رہا ہے۔مادھوری دکشت کایہ ڈانس ویڈیو کلرز ٹی وی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرپوسٹ کیا ہے۔ اس ویڈیو میں مادھوری دکشت اپنی فلم ’رام لکھن‘ کے سپر ہٹ گانے ’تیرا نام لیا‘ پرسدھارتھ شکلا کے ساتھ رومانس کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ، مادھوری نے ایک خوبصورت سرخ ساڑھی پہنی ہوئی ہے اور ان کے بالوں میں جوڑا بنا ہوا ہے۔ ویڈیو میں سدھارتھ شکلا کے ساتھ ان کی کیمسٹری زبردست نظر آرہی ہے۔سدھارتھ بھی ان کے ساتھ تال سے تال ملاتے نظر آرہے ہیں۔مادھوری دکشت اور سدھارتھ شکلا کے اس رومانٹک رقص کو شائقین نے بہت پسند کیا۔ ایک یوزر نے تبصرہ کیا ،’’میں اس ایپی سوڈ کا انتظار کروں گا‘‘ ، پھر ایک اور یوزرنے کہا ،’’مادھوری اور سدھارتھ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔‘‘
 واضح رہے کہ مادھوری دکشت ان دنوں رئیلٹی شو ’ڈانس دیوانے۳‘ میں جج کی حیثیت سے دکھائی دے رہی ہیں۔ان کا یہ ڈانس ویڈیو بھی اس شو کے آنے والے ایپی سوڈ کاہے۔ ناظرین اسے صبح ۹؍ بجے کلرز ٹی وی پر دیکھ سکتے ہیں۔مادھوری دکشت کے کام کے بارے میں بات کریں تووہ آخری بار فلم ’کلنک‘ اور ’ٹوٹل دھمال‘ میں نظر آئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK