Inquilab Logo

مہیش مانجریکر، دپتی نول کے ساتھ نظر آئیں گے

Updated: February 28, 2020, 10:06 AM IST | Agency | Mumbai

اداکار اور ہدایتکار مہیش مانجریکر ’پوَن اینڈ پوجا‘ ویب سیریز میں پہلی بار دپتی نول کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ مہیش نے سیریز میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں اس سیریز میں ایک بوڑھے شخص کا کردار ادا کر رہا ہوں۔

مہیش مانجریکر اور دپتی نول ۔ تصویر : آئی این این
مہیش مانجریکر اور دپتی نول ۔ تصویر : آئی این این

نئی دہلی : اداکار اور ہدایتکار مہیش مانجریکر ’پوَن اینڈ پوجا‘ ویب سیریز میں پہلی بار دپتی نول کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ مہیش نے سیریز میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں اس سیریز میں ایک بوڑھے شخص کا کردار ادا کر رہا ہوں۔ سیریز میں پیار محبت کی کہانی کو مکمل طور پر مختلف طریقے سے دکھایا گیا ہے۔ اس فلم میں مَیں ایک پرانے خیالات والا شخص ہوں جو سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتا اور کبھی کبھی اس کی وجہ سے وہ اجنبی جیسا بھی محسوس کرتا ہے۔‘‘ اس سیریز میں دپتی نول کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر مہیش نے کہا کہ ’’اس سیریز میں ان کے ساتھ کام کرنے سے پہلے میں نے ’ایک بار پھر‘اور ’چشمِ بددور‘ جیسی ان کی کچھ فلمیں دیکھی تھیں۔ مجھے اس سے پہلے ہدایتکاراور اداکار کے طور پر آج تک ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت ہی شاندار رہا۔‘‘  مہیش نے اپنے کردار کی بابت کہا کہ ’’جس بات نے مجھے پوَن کالرا کے کردار ادا کرنے کی تحریک دی وہ اس کا جوش و خروش اور اس کی ایمانداری ہے۔ اس ڈراما سیریز میں مختلف نسل کے ۳؍ جوڑوں کے رشتوں کو پیش آنے والی دشواریوں کو دکھایا گیا ہے۔ مجھے کہانی سنانے کا انداز بہت پسند آیا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK