• Mon, 12 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ماہی وِج کو سلمان خان کی قریبی دوست سے محبت ہوگئی، وائرل پوسٹ پر ہنگامہ برپا

Updated: January 11, 2026, 9:17 PM IST | Mumbai

ٹی وی اداکارہ ماہی وِج نے اپنے شوہر جے بھانوشالی سے طلاق لے لی ہے۔ اپنی علیحدگی کے باوجود ماہی مسلسل سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا جس نے ہلچل مچا دی ہے۔ اس میں وہ ایک مرد کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

Nadim Mahi And Salman.Photo:INN
ماہی، ندیم اور سلمان خان۔ تصویر:آئی این این

ٹی وی اداکارہ ماہی وِج نے اپنے شوہر جے بھانوشالی سے طلاق لے لی ہے۔ اپنی علیحدگی کے باوجود ماہی مسلسل سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا جس نے ہلچل مچا دی ہے۔ اس میں وہ ایک مرد کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
ماہی وِج کو نیا پیار مل گیا
اپنے شوہر جے بھانوشالی سے علیحدگی کے بعد ماہی وِج کو نیا پیار ملا ہے۔ ان کا نیا پیار ندیم قریشی ہے جو سلمان خان کے قریبی دوست اور ان کی کمپنی کے سی ای او ہیں۔ ماہی نے ندیم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک لمبی پوسٹ لکھی ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے ندیم کو اپنی محبت قرار دیا۔ماہی وِج اپنے دل سے اپنی نئی محبت کا انتخاب کرتی ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mahhi Vinod Vij (@mahhivij)

ماہی وج نے انسٹاگرام پر ندیم قریشی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جسے میں نے اتفاق سے نہیں بلکہ دل سے چنا۔ انہوں نے مزید لکھاکہ ’’وہ جو میری بات سنتا ہے یہاں تک کہ جب میں ایک لفظ بھی نہ بولوں، وہ جو میرے ساتھ کھڑا ہے کیونکہ وہ چاہتا ہے۔ تم میرا خاندان ہو، میری سب سے محفوظ جگہ ہو۔ تم صرف میرے بہترین دوست نہیں ہو، بلکہ میرا سکون، میری طاقت، میرا گھر ہو۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان صرف امریکہ پر منحصر نہیں ہے:آر بی آئی ایم پی سی کی سابق رکن

ہماری روحیں جڑی ہوئی ہیں 
 ماہی وِج نے مزید لکھاکہ ’’ہاں، ہمیں کبھی کبھی غصہ آتا ہے۔ ہم لڑتے ہیں، کبھی کبھی ہم کئی دن بات بھی نہیں کرتے، لیکن لڑائی کتنی ہی لمبی ہو، ہمیشہ ایک ہی مقام پر ختم ہوتی ہے۔ ہم دونوں جانتے ہیں کہ ندیم اور ماہی ایک ہیں، ہماری روحیں جڑی ہوئی ہیں۔  ماہی نے لکھاکہ ’’زندگی ہمیشہ آسان نہیں رہی، لیکن میرے ساتھ آپ کا ساتھ ہوتو  سب کچھ  مضبوط اور بہتر محسوس ہوتا ہے۔ جب میں کمزور ہوتی ہوں تو آپ میرا ہاتھ پکڑتے ہیں۔ جب مجھے یقین نہیں ہوتا، آپ مجھ پر یقین کرتے ہیں۔ آپ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔ میں آپ سے پیار کرتی ہوں، ندیم۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:یش کی فلم’’ٹوکسک ‘‘ کے ٹیزر نے ۲۴؍گھنٹوں میں ۲۰۰؍ملین ویوز کو عبور کر لیا

ماہی کی بیٹی نے ندیم قریشی کو ابا کہہ دیا
ماہی وِج اور جے بھانوشالی کی بیٹی تارا بھانوشالی نے بھی انسٹاگرام پر ندیم قریشی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے لکھا،’’ہیپی برتھ ڈے، میرے ابا، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، آپ کی تارا۔‘‘جے بھانوشالی اور ماہی وج الگ ہو چکے ہیں۔ٹی وی کے سب سے مشہور جوڑے جے بھانوشالی اور ماہی وج نے اپنی ۱۵؍ سالہ شادی ختم کر دی ہے۔ وہ راستے جدا کر چکے ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے اپنی طلاق کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK