Inquilab Logo

مسکراہٹ سے دل جیتنے والی مہیما چودھری آج نجی زندگی میں مصروف ہیں

Updated: September 13, 2022, 12:47 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈکی مشہور اداکارہ مہیما چودھری جو طویل عرصہ سے فلمی پردے سے دور ہیں، بالی ووڈ کے متعدد فنکاروں کے ساتھ کام کرکے خوب سرخیاں حاصل کرچکی ہیں۔

Mahima Chaudhry`s charming smile was a hit with fans .Picture:INN
مہیما چودھری کی دلکش مسکراہٹ پر ان کےمداح فدا تھے۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈکی مشہور اداکارہ مہیما چودھری جو طویل عرصہ سے فلمی پردے سے دور ہیں، بالی ووڈ کے متعدد فنکاروں کے ساتھ کام کرکے خوب سرخیاں حاصل کرچکی ہیں۔ ۱۳؍ستمبر۱۹۷۳ءکو مغربی بنگال کے دارجلنگ میں پیدا ہونے والی مہما چودھری کا حقیقی نام  رتو چودھری  ہے ۔ انہوں نے دسویں کلاس تک کی تعلیم ڈاؤن ہل کرسنگ سے اور بعدمیں دارجلنگ کے لوریٹو کالج سےتعلیم حاصل کی۔ ۱۹۹۰ءمیں انہوں نے پڑھائی چھوڑ کر ماڈلنگ کی دنیا میںاپنا کریئر بنانا شروع کیا اور اس دوران کئی اشتہارات میں نظرآئیں، جن میں سب سے مشہور اشتہارپیپسی کا ہے جس میں وہ عامر خان اور ایشوریہ  رائے کے ساتھ تھیں۔ مہیما چودھری نے میوزک چینلز میں وی جے کےطورپر بھی کام کیا تھا۔بطوراداکارہ اپنے کرئیر کاآغاز انہوں نے  ۱۹۹۷ء میںریلیز ہونے والی سبھاش گھئی کی بلاک بسٹر فلم پردیس سے کیا تھا۔  اس فلم کے لئے  انہیں سرفہرست ڈیبو اداکارہ کا فلم فیئرایوارڈ دیا گیا۔ فلم پردیس کے علاوہ مہیمانےمتعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں دل کیا کرے؟، داغ -دی فائر، پیار کوئی کھیل نہیں، دھڑکن، دیوانے، کروکشیتر، کھلاڑی۴۲۰؍، لجا، یہ تیرا گھر یہ میرا گھر، اوم جے جگدیش، دل ہے تمہارا، سایا، تیرے نام، باغبان، ایل او سی کارگل، دوبارہ، ضمیر، کچھ کھٹا کچھ میٹھا، فلم اسٹار، ہوم ڈیلیوری، سینڈویچ، کڑیوں کاہے زمانہ، گمنام، ڈارک چاکلیٹ، جیسی فلمیں شامل ہیں۔مہیما چودھری کو فلم پردیس کے لیے فلم فیئر اور زی سنے کا بہترین ڈیبیو اداکارہ ایوارڈ، فلم دھڑکن کے لیےسنسوئی کا بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ، فلم دل کیا کرے کیلئےفلم فیئر کا بہترین سپورٹنگ اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مہیما چودھری کی شادی بزنس مین بابی مکھرجی سے ہوئی تھی لیکن انکی شادی زیادہ لمبی نہیں چل سکی اور دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے- انکی ایک بیٹی بھی ہے۔۹۰ءکی دہائی میں اپنی خوبصورت مسکان سے لوگوںکا دل جیتنے والی اداکارہ مہیما چودھری آج فلمی پردے سے غائب ہے اور اپنی نجی زندگی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK