Inquilab Logo

ملائکہ اروڑا اب پروڈیوسر بننے کی تیاری کررہی ہیں

Updated: July 26, 2021, 2:49 PM IST | Agency | Mumbai

ملائکہ اروڑا اپنے ڈانس ، فٹنس اور اسٹائلش انداز سے اب تک سوشل میڈیا پر سرخیوں میں رہی ہیں۔ لیکن اب اداکارہ بزنس وومن بننے کی جانب قدم بڑھا رہی ہیں

Malaika Arora. Picture:INN
آئٹم گرل سے اب ملائکہ اروڑا فلمساز بننے والی ہیں۔۔تصویر: آئی این این

 ملائکہ اروڑا اپنے ڈانس ، فٹنس اور اسٹائلش انداز سے اب تک سوشل میڈیا پر سرخیوں میں رہی ہیں۔ لیکن اب اداکارہ بزنس وومن بننے کی جانب قدم بڑھا رہی ہیں۔گزشتہ کچھ برسوں میںملائکہ اروڑا کچھ فلموں کی شریک پروڈیوسر بننے کی منصوبہ بندی شروع کی تھی۔ انہوں نے سلمان خان کی فلم’دبنگ‘ میں بھی پروڈیوسر کے طور پر کام کیا ہے اور اب وہ اپنےساتھیوں کے ساتھ کچھ نہیں فلمیں پروڈیوس کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔ ملائکہ اروڑا کے بارے میں ای ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ، انہوں نے ایک گفتگو میں کہا کہ ’’آخر کار یہ سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے اور میں کچھ شو کی شریک پروڈیوسر بننے والی ہوں۔امید کرتی ہوں کہ یہ سب آسانی سے ہوجائے گا۔بہت سارے کام کی پہلے ہی سے منصوبہ بندی جاری ہے۔ گزشہ ۲؍برسوں میں ان منصوبوں پر عمل درآمد شروع ہوا ہے اور میں اپنا کچھ ابتدائی کام اگلے مرحلے پر لے جانے کی امید کررہی ہوں۔ اس کے لئے میں نے کچھ شاندار لوگوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ بات چیت چل رہی ہے اور ان سبھی  چیزوں کی منصوبہ بندی جاری ہے۔‘‘ملائکہ اروڑا نے مزید کہا کہ ’’ڈانس شو جلد ہی شروع ہوجائے گا۔ مجھ سے اب اور انتظار نہیں ہوتا۔ہم نے آن لائن آڈیشن لینا شروع کیا تھا جو کافی مزیدار تھا اور سرپرائز سے بھرا تھا۔ میں اپنے ایپ پر بھی کام کررہی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا ایپ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے اور ہم فٹنس اور صحت کے تعلق سے اپنے مداحوں سے بات چیت کرسکیں۔‘‘
 ملائکہ اروڑا اپنے ڈانس ، فٹنس اور اسٹائلش انداز سے اب تک سوشل میڈیا پر سرخیوں میں رہی ہیں۔ لیکن اب اداکارہ بزنس وومن بننے کی جانب قدم بڑھا رہی ہیں۔گزشتہ کچھ برسوں میںملائکہ اروڑا کچھ فلموں کی شریک پروڈیوسر بننے کی منصوبہ بندی شروع کی تھی۔ انہوں نے سلمان خان کی فلم’دبنگ‘ میں بھی پروڈیوسر کے طور پر کام کیا ہے اور اب وہ اپنےساتھیوں کے ساتھ کچھ نہیں فلمیں پروڈیوس کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔
 ملائکہ اروڑا کے بارے میں ای ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ، انہوں نے ایک گفتگو میں کہا کہ ’’آخر کار یہ سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے اور میں کچھ شو کی شریک پروڈیوسر بننے والی ہوں۔امید کرتی ہوں کہ یہ سب آسانی سے ہوجائے گا۔بہت سارے کام کی پہلے ہی سے منصوبہ بندی جاری ہے۔ گزشہ ۲؍برسوں میں ان منصوبوں پر عمل درآمد شروع ہوا ہے اور میں اپنا کچھ ابتدائی کام اگلے مرحلے پر لے جانے کی امید کررہی ہوں۔ اس کے لئے میں نے کچھ شاندار لوگوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ بات چیت چل رہی ہے اور ان سبھی  چیزوں کی منصوبہ بندی جاری ہے۔‘‘ملائکہ اروڑا نے مزید کہا کہ ’’ڈانس شو جلد ہی شروع ہوجائے گا۔ مجھ سے اب اور انتظار نہیں ہوتا۔ہم نے آن لائن آڈیشن لینا شروع کیا تھا جو کافی مزیدار تھا اور سرپرائز سے بھرا تھا۔ میں اپنے ایپ پر بھی کام کررہی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا ایپ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے اور ہم فٹنس اور صحت کے تعلق سے اپنے مداحوں سے بات چیت کرسکیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK