Inquilab Logo

ملنگ کا پوسٹر جاری، اداکار نئے روپ میں نظر آئے

Updated: January 04, 2020, 4:12 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور اور دشا پٹانی ان دنوں اپنی آنے والی فلم’ `ملنگ‘ کے سبب خبروں میں ہیں۔ آدتیہ اور دشا کی فلم ’ملنگ‘ ۲۰۲۰ء میں ریلیز ہونے والی بڑی فلموں میں سے ایک ہے۔

انل کپور فلم ملنگ کے پوسٹر میں۔ تصویر: مڈڈے
انل کپور فلم ملنگ کے پوسٹر میں۔ تصویر: مڈڈے

نئی دہلی (ایجنسی): بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور اور دشا پٹانی ان دنوں اپنی آنے والی فلم’ `ملنگ‘ کے سبب خبروں میں ہیں۔ آدتیہ اور دشا کی فلم ’ملنگ‘ ۲۰۲۰ء میں ریلیز ہونے والی بڑی فلموں میں سے ایک ہے۔ اس فلم کا پہلا پوسٹر ۳؍ جنوری کو جاری کیا گیا تھا جس میں آدتیہ اپنی گزشتہ فلموں سے بالکل مختلف انداز میں نظر آئے تھے۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے پوسٹر میں آدتیہ غصے میں چیختے ہوئے نظر آرہے تھے۔ تصویر میں ، ان کے ہاتھوں کی رگیں اور بالوں اور ڈاڑھی کو آرمی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ آدتیہ نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا محبت کی طرح نفرت بھی خالص ہے۔

اسی طرح انل کپور نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹر جاری کرکے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ اس فلم میں انل کپور ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس سے قبل وہ ٹشن اور ریس تھری میں ویلن کا کرداد ادا کرچکے ہیں۔ دشا پٹانی پوسٹر میں دیکھی جاسکتی ہے۔

کنال کھیمو کا پوسٹر آدتیہ رائے کپور نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

 خیال رہے کہ فلم کا ٹریلر ۶؍جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کے ہدایتکار موہت سوری ہیں۔ اس میں آدتیہ کے علاوہ دشا ، انل کپور اور کنال کھیموبھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر لو رنجن اور انکور گرگ ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK