عالیہ بھٹ کی فلم اگلے سال۱۷؍ اپریل ریلیز کی جائے گی جس میں ایکشن کو مزید شاندار بنانے کے لیے وی ایف ایکس کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
EPAPER
Updated: November 03, 2025, 8:02 PM IST | Mumbai
عالیہ بھٹ کی فلم اگلے سال۱۷؍ اپریل ریلیز کی جائے گی جس میں ایکشن کو مزید شاندار بنانے کے لیے وی ایف ایکس کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
یشراج فلمز کی انتہائی متوقع ایکشن انٹرٹینر’’ الفا ‘‘، جس میں عالیہ بھٹ اداکاری کر رہی ہیں، اب ۱۷؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو گی۔ فلمساز کمپنی نے تصدیق کی کہ فلم کےوی ایف ایکس کو سامعین کے سامنے ’’الفا‘‘ کو بہترین انداز میں پیش کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
فلم ’’الفا‘‘ میں شروری کے ساتھ عالیہ بھٹ، انیل کپور اور بابی دیول اہم کرداروں میں ہیں۔ یش راج فلمز کی جاسوسی کائنات کا حصہ، اس فلم میں عالیہ اور شروری کو بابی دیول کے خلاف ایک انتہائی خطرناک اور سنسنی خیز مقابلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وائی آر ایف کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’’ الفا ہمارے لیے ایک بہت ہی خاص فلم ہے اور ہم اسے شائقین کے سامنے سب سے زیادہ اور بہتر انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے محسوس کیا کہ وی ایف ایکس میں اصل اندازے سے زیادہ وقت لگے گا۔ ہم کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے اور’’ الفا‘‘ کو ایک یادگار تھیٹر تجربہ بنانا چاہتے ہیں۔ اس لیے، فلم اب۲۰۲۶ء اپریل کو ریلیز ہوگی۔
فلم ’’الفا‘‘ میں عالیہ کو بالکل نئے ایکشن اوتار میں دکھایا جائے گا اور یہ وائی آر ایف کے ساتھ ان کی پہلی فلم بھی ہو گی۔ یہ وائی آر ایف کی اسپائی یونیورس میں پہلی تمام خواتین پر مشتمل ایکشن فلم ہے، جس میں عالیہ اور شروری اس طرح سے اسکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہیں جس طرح شائقین نے پہلے کبھی کسی اداکارہ کو نہیں دیکھا ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:’’کنگ‘‘ ٹیزر: شاہ رخ کے لباس موضوع بحث، حقیقت عیاں ہوئی کہ بریڈ پٹ نے نقل کی ہے
ایک اعلیٰ تجارتی ذرائع نے بتایا کہ ’’فلم ’’الفا‘‘ ٹیم شائقین کو بہترین ممکنہ فلم دینا چاہتی ہے۔ وی ایف ایکس ٹائم لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ صحیح اقدام ہے۔ ٹیم پر ڈیڈ لائن کے بہت زیادہ دباؤ تھا اور یہ واضح ہو گیا کہ ڈیڈ لائن ناقابل عمل ہے۔ ریلیز کی تاریخ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنوری ۲۰۲۶ء تک بہت سی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔