• Sat, 14 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لازمی سروس چارج غیر قانونی، باربی کیو نیشن سمیت کئی ریستوران کو نوٹس

Updated: February 13, 2026, 8:07 PM IST | New Delhi

حکام نے ان ریستوران کے خلاف کارروائی سخت کر دی ہے جو بغیر اجازت اضافی فیس بل میں شامل کرتے ہیں اور انہیں رقم واپس کرنے اور بلنگ سسٹمز اپڈیٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Payment Card.Photo:INN
پیمنٹ کارڈ۔ تصویر:آئی این این

مرکز نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان بھر میں ریسٹورنٹس کھانے کے بل پر لازمی سروس چارج نہیں لگا سکتے کیونکہ یہ صارفین کے حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ وزارتِ صارفین کے امور نے کہا کہ مرکزی صارف تحفظ اتھاریٹی(سی سی پی اے )  نے کئی اداروں کے خلاف کارروائی کی ہے جو خودکار طور پر سروس چارج شامل کر رہے تھے، حالانکہ واضح رہنما خطوط اور دہلی ہائی کورٹ کے حکم نے اس پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔
  نفاذکی اس  مہم کے تحت، باربی کیو نیشن کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ سروس چارج وصول کرنا بند کرے، جب ایک شکایت میں اس کے بل میں اضافی فیس شامل ہونے کا انکشاف ہوا۔
لازمی سروس چارج کیوںغیر قانونی ہے
مرکزی صارف تحفظ اتھاریٹی نے کہا ہے کہ لازمی سروس چارج صارفین کے تحفظ کے قانون ۲۰۱۹ء کے تحت غیر منصفانہ تجارتی عمل  کے زمرے میں آتا ہے۔ اتھاریٹی کے رہنما خطوط کے مطابق ریسٹورنٹس کو چارج خودکار طور پر شامل کرنے، کسی متبادل نام کے تحت وصول کرنے یا صارفین پر دباؤ ڈال کر ادا کروانے کی اجازت نہیں ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے مارچ ۲۰۲۵ء میں ان رہنما خطوط کی توثیق کی، اور تصدیق کی کہ صارفین کو اپنے بل پر سروس چارج قبول کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ ریستوران کو یہ واضح طور پر بتانا ضروری ہے کہ کوئی بھی سروس چارج رضاکارانہ اور اختیاری ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ڈان ۳ ؍ میں رتیک: رتیک روشن نے حقیقت بیان کر دیس

ملک گیر سطح پر ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی
 سی س پی اے  نے۲۷؍ریستوران کے خلاف سزائیں جاری کی ہیں جو اب بھی خودکار سروس چارج شامل کر رہے تھے۔ معائنوں سے یہ بات سامنے آئی کہ بعض مقامات پر صارف کی اجازت کے بغیر بل میں ۱۰؍ فیصد فلیٹ چارج شامل کیا جا رہا تھا، اور کئی معاملات میں اس پر جی ایس ٹی  بھی لگایا جا رہا تھا۔ نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن پر شکایات کے بعد، سزا یافتہ ریسٹورنٹس کو چارجز واپس کرنے اور بلنگ سسٹمز سے خودکار اضافہ ہٹانے کا حکم دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:ریاض سے دوحہ صرف ۱۲۰؍ منٹ میں: ۳۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی بلیٹ ٹرین

باربی کیو نیشن کو سروس چارج بند کرنے کی ہدایت
باربی کیو نیشن ہاسپیٹیلٹی لمیٹڈ کو ہدایت دی گئی کہ وہ سروس چارج وصول کرنا بند کرے، جب مارچ۲۰۲۵ء میں ایک صارف نے شکایت درج کروائی جس میں ۳۳۵؍ کی اضافی فیس کا سوال اٹھایا گیا۔ ’منٹ ‘کی جانب سے جائزہ لی گئی سی سی پی اے  کی ہدایت کے مطابق کمپنی نے اس رقم کو مستقبل کے بل کے خلاف ایڈجسٹ کرنے کی پیشکش کی، لیکن بعد میں معاملہ بڑھنے پر مکمل رقم واپس کردی گئی۔ شکایت کے بعد نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن پر یہ کیس بند کر دیا گیا۔ اتھارٹی نے کہا کہ یہ کیس دیگر ریسٹورنٹ چینز کے لیے واضح مثال قائم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK