• Fri, 13 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا راجکمار ہیرانی اے آئی فلم بنانا چاہتے ہیں؟

Updated: February 13, 2026, 10:17 PM IST | Mumbai

’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ اور’’تھری ایڈیٹس‘‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں بنانے والے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے ایک شارٹ فلم بنانے کی بات کہی ہے۔ ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

Rajkumar Hirani.Photo:INN
راجکمار ہیرانی۔ تصویر:آئی این این

راجکمار ہیرانی ایک معروف فلم ساز ہیں جو اپنی کہانی سنانے کے منفرد انداز اور مزاح کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کئی کامیاب فلمیں بنائی ہیں اور متعدد ایوارڈز بھی حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘،’’لگے رہو منا بھائی‘‘،’’تھری  ایڈیٹس‘‘،’’پی کے‘‘،’’سنجو‘‘اور’’ڈنکی‘‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔ یہ تمام فلمیں آج بھی ناظرین کے دلوں کے قریب ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ اور   ’’تھری ایڈیٹس‘‘کے سیکوئل کے بارے میں بھی بات کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان دونوں فلموں پر خیالات اور اسکرپٹ کا کام جاری ہے، لیکن خاص طور پر’’منا بھائی۳‘‘  کے لیے مناسب اختتام تلاش کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔
اے آئی ایک بہترین ٹول
راجکمار ہیرانی نے ویرائٹی انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اے آئی کا استعمال کرکے ایک فلم بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں کبھی کبھی اے آئی کو لے کر بہت پُرجوش ہو جاتا ہوں اور ایک چھوٹی اے آئی فلم بنانا چاہتا ہوں۔ اے آئی واقعی ایک بہترین ٹول ثابت ہوگا اور ہمیں جلد ہی اس کے ساتھ دوستی کر لینی چاہیے۔ ایسا نہیں ہے کہ آپ کو مکمل طور پر اے آئی فلم ہی بنانی ہے، لیکن اس کا استعمال ان بہت سی چیزوں کو ممکن بنا سکتا ہے جو ہم پہلے نہیں کر پاتے تھے۔ یہ کم خرچ بھی ہوگا۔ البتہ مکمل اے آئی فلم بنانا آسان نہیں ہے۔ یہ مشکل اور محنت طلب کام ہے اور وقت بھی لے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:اماراتی اولمپک رنر مریم الفارسی نے روزوں کے دوران ٹریننگ کے گر بتا دیے

کیا اے آئی سے بنے گی کوئی فلم؟
ہدایتکار نے مزید کہاکہ ’’اے آئی ایک شاندار ٹول ہے۔ میں چار سے پانچ منٹ کی ایک مختصر فلم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہوں کیونکہ میرے پاس سنانے کے لیے ایک کہانی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس طریقے سے میں اسے بہتر انداز میں سیکھ بھی سکوں گا۔ اگلے چند مہینوں میں میں اس پر کام کروں گا۔ میرے پاس ایک اچھی اور دلچسپ کہانی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’او رومیو ‘‘میں ترپتی ڈمری کا زبردست روپ، لیڈی ہٹ مین بن کر چونکایا

ناظرین کا ردِعمل
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ کچھ لوگوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا سنیما کا مستقبل واقعی ایسا ہوگا جبکہ کچھ لوگ اس خیال کو حیران کن قرار دے رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اگر راجکمار ہیرانی اے آئی کی مدد سے فلم بناتے ہیں تو وہ کیسی ہوگی اور ناظرین کا ردِعمل کیا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK