• Tue, 24 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

منی پوری فلم ’’بونگ‘‘ کو بچوں اور خاندان کیلئے بہترین فلم کے زمرے میں بافٹا ایوارڈ

Updated: February 23, 2026, 10:23 PM IST | London

ایکسل انٹرٹینمنٹ، چاک بورڈ انٹرٹینمنٹ اور سوٹیبل پکچرز کی کرٹکلی اکلیمڈ فلم ’’بونگ ‘‘ نے۷۹؍ ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) میں بیسٹ چلڈرن اینڈ فیملی فلم کے زمرے میں بافٹا ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

Boong Team In Bafta.Photo:PTI
بونگ ٹیم بافٹا میں۔ تصویر: پی ٹی آئی

 ایکسل انٹرٹینمنٹ، چاک بورڈ انٹرٹینمنٹ اور سوٹیبل پکچرز کی کرٹکلی اکلیمڈ فلم ’’بونگ ‘‘ نے۷۹؍ ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) میں بیسٹ چلڈرن اینڈ فیملی فلم کے زمرے میں بافٹا ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس فلم کے میکرز رتیش سدھوانی، فرحان اختر، لکشمی پریا دیوی اور ایلن میک ایلکس لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں منعقدہ اس باوقار تقریب میں شریک ہوئے۔
لکشمی پریا دیوی نے اس فلم کی ہدایت کاری کی ہے۔ بچوں پر مبنی یہ جذباتی فلم دنیا کے کئی بڑے پلیٹ فارمز پر دکھائی جا چکی ہے۔ یہ ایک بہت بڑا  تعاون  ہے جو ہندوستان کی علاقائی کہانیوں کو بین الاقوامی سطح پر لایا ہے۔ اس فلم نے زوٹوپیا۲، لیلو اینڈ اسٹچ  اور آرکو جیسی بڑی بین الاقوامی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بافٹا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کپل شرما کی قیادت میں ایک مزاحیہ سیریز بنائی جائے گی: رپورٹ

فلم کی کہانی ایک چھوٹے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ماں کو ایک خاص تحفہ دے کر حیران کرنا چاہتا ہے۔ اس کا خیال ہے کہ اس کے والد، جو ان کے ساتھ نہیں رہتے، انہیں گھر واپس لانا ہی سب سے قیمتی تحفہ ہوگا۔ اپنے والد کی تلاش کے چکر میں اس کی دنیا بکھر جاتی ہے، لیکن آخر میں اسے ایک ایسا تحفہ ملتا ہے جس کی اس نے امید بھی نہیں کی ہوتی۔

یہ بھی پڑھئے:میلان کورٹینا سرمائی اولمپکس ۲۰۲۶ء کا اختتام ، ناروے کی حکمرانی برقرار

مودی نے منی پوری فلم ’’بونگ‘‘ کو بافٹا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی
 وزیر اعظم نریندر مودی نے برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس   (بافٹا) کے ای ای بافٹا فلم ایوارڈز کی بچوں اور خاندانی فلم کی کیٹیگری میں منی پوری فلم `بونگ  کو ایوارڈ ملنے پر فلم سے وابستہ تمام افراد کو مبارکباد دی ہے۔  مودی نے پیر کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ کامیابی خصوصاً منی پور کے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ملک میں موجود بے پناہ تخلیقی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ’’اس فلم سے جڑے تمام لوگوں کو مبارکباد۔ یہ واقعی بہت خوشی کا لمحہ ہے، خاص طور پر منی پور کے لیے۔ یہ ہمارے ملک میں موجود بے شمار تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نمایاں کرتا ہے۔‘‘ قابلِ ذکر ہے کہ ای ای بافٹا فلم ایوارڈز میں بچوں اور خاندانی فلم کے زمرے میں منی پوری فلم ’’بونگ‘‘ کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK