Inquilab Logo Happiest Places to Work

میسی نے انٹر میامی کے نئے نو اسٹیڈیم میں پہلا گول داغ کر بیکہم کا خواب پورا کر دیا

Updated: April 05, 2026, 7:05 PM IST | Miami

انٹر میامی فٹ بال کلب کے لیے ایک نئے عہد کا آغاز ہو گیا ہے۔ دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے کلب کے نئے اور جدید ترین نو اسٹیڈیم کے افتتاح کو یادگار بناتے ہوئے اس میدان پر پہلا تاریخی گول اسکور کر دیا۔

Lionel Messi.Photo:X
لیونل میسی۔ تصویر:ایکس

انٹر میامی فٹ بال کلب کے لیے ایک نئے عہد کا آغاز ہو گیا ہے۔ دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے کلب کے نئے اور جدید ترین نو اسٹیڈیم  کے افتتاح کو یادگار بناتے ہوئے اس میدان پر پہلا تاریخی گول اسکور کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی کلب کے شریک مالک ڈیوڈ بیکہم کا وہ طویل انتظار بھی ختم ہو گیا جو انہوں نے ۱۳؍ سال قبل میامی میں اپنا اسٹیڈیم بنانے کے لیے شروع کیا تھا۔
آسٹن ایف سی کے خلاف کھیلے گئے اس افتتاحی میچ میں شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ اگرچہ میچ کے آغاز میں آسٹن کے ڈیفنڈر بائرو نے گول کر کے میامی کو مشکل میں ڈالا، لیکن صرف چار منٹ بعد ہی لیونل میسی نے ایک شاندار ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا کر اسکور برابر کر دیا۔ یہ گول اس لیے بھی خاص تھا کیونکہ میسی نے یہ کارنامہ اس اسٹینڈ کے سامنے انجام دیا جس کا نام خود ان کے اعزاز میں لیو میسی اسٹینڈ  رکھا گیا ہے۔
میچ کے اختتامی لمحات میں جب مقابلہ ۱۔۱؍گول سے برابر تھا، ۳۹؍ سالہ اسٹار اسٹرائیکر لوئس سواریز نے متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں آتے ہی میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ انہوں نے کارنر کک پر ایک بہترین والی  کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ میسی نے آخری لمحات میں اپنی مخصوص فری کک کے ذریعے ایک اور گول کرنے کی کوشش کی لیکن گیند پول سے ٹکرا کر واپس آ گئی۔’

یہ بھی پڑھئے:۲؍ فلموں نے ۱۰۰۰؍ کروڑ کمائے، پھر بھی رنویر سنگھ بیوی دپیکا پڈوکون سے پیچھے ہیں


۲۶۷۰۰؍ تماشائیوں کی گنجائش والا یہ اسٹیڈیم میامی شہر کے قلب میں واقع ہے، جہاں شائقین کو پچ کے انتہائی قریب بیٹھنے کی سہولت میسر ہے۔لیو میسی اسٹینڈ: اسٹیڈیم کا ایک حصہ میسی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس میں اعلیٰ درجے کے ٹریننگ سینٹرز اور میڈیا فیسیلٹی موجود ہے۔یہ اسٹیڈیم فورٹ لاڈرڈیل سے میامی شہر میں کلب کی مستقل منتقلی کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھئے:نائٹ رائیڈرز کو واپسی کی تلاش، پنجاب کنگز فتوحات کی ہیٹ ٹرک کے لیے تیار


میچ سے قبل اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر ڈیوڈ بیکہم نے جذباتی انداز میں کہاکہ ’’جب میں ۲۰؍ سال پہلے امریکہ آیا تھا، تو میرا خواب اپنی ٹیم بنانا تھا۔۱۳؍سال قبل میں نے میامی کا انتخاب کیا، تب ہمارے پاس نہ نام تھا، نہ مداح اور نہ ہی اسٹیڈیم۔ آج ہم ایم ایل ایس چیمپئن ہیں، ہمارے پاس تاریخ کا بہترین کھلاڑی موجود ہے اور ہم اپنے نئے گھر میں کھڑے ہیں۔ خواب واقعی سچ ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK