اداکارہ اور ٹی وی میزبان منی ماتھر نے ریئلٹی شو ’’الائنس‘‘ (Alliance) سیزن ایک کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے گرینڈ فائنل میں علی گونی اور روہی دوسانی کو شکست دے کر ٹرافی کے ساتھ ۵۰؍ لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔
EPAPER
Updated: August 06, 2026, 7:04 PM IST | Mumbai
اداکارہ اور ٹی وی میزبان منی ماتھر نے ریئلٹی شو ’’الائنس‘‘ (Alliance) سیزن ایک کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے گرینڈ فائنل میں علی گونی اور روہی دوسانی کو شکست دے کر ٹرافی کے ساتھ ۵۰؍ لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔
اداکارہ اور ٹی وی میزبان منی ماتھر نے ریئلٹی شو ’’الائنس‘‘ (Alliance) سیزن ایک کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے گرینڈ فائنل میں علی گونی اور روہی دوسانی کو شکست دے کر ٹرافی کے ساتھ ۵۰؍ لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔ گرینڈ فائنل میں ٹاپ تین فائنلسٹس کے درمیان ذہانت، حکمتِ عملی، جسمانی برداشت اور دباؤ میں بہترین کارکردگی کا سخت مقابلہ ہوا۔ منی ماتھر نے آخری ٹاسک میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی اور شو کی پہلی فاتح بن گئیں۔
یہ بھی پڑھئے:SpaceX راکٹ کا چاند سے ۸۷۰۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تصادم
And the winner of 1st season of #alliance is #MiniMathur 🥳. Congratulations on this victory mini ❤️🥳 I am sooo happy for you ❤️You truly deserved this victory. One of the strongest and most deserving female contestants we`ve seen on a reality show in recent years#TheAlliance pic.twitter.com/P1ilwSBvMq
— swati (@Swati0428) August 6, 2026
۵۳؍ سالہ منی ماتھر نے شو کے آغاز ہی سے اپنی مضبوط حکمتِ عملی، پرسکون مزاج اور اتحاد بنانے کی صلاحیت کے باعث خود کو ایک مضبوط امیدوار ثابت کیا۔ اگرچہ بعض شرکاء نے ان پر ضرورت سے زیادہ سفارتی رویہ اپنانے کا الزام بھی لگایا، لیکن ان کی مستقل اور متوازن کارکردگی نے انہیں کامیابی دلائی۔
یہ بھی پڑھئے:اللو ارجن کی فلم ’’راکا‘‘ میں شاہ رخ خان کے کیمیو کی افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی
فتح کے بعد منی ماتھر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر ان کے لیے ’’ناقابلِ یقین اور یادگار‘‘ رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ان کی کامیابی مزید خواتین کو اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھنے اور نئے چیلنجز قبول کرنے کی ترغیب دے گی۔ ’’الائنس‘‘ کا پہلا سیزن اداکارکنال کھیمو نے ہوسٹ کیا تھا۔ شو اپنی منفرد سوشل اسٹریٹجی، اتحادوں اور سخت مقابلوں کی وجہ سے ناظرین میں کافی مقبول رہا، جبکہ علی گونی نے رنر اپ اور روہی دوسانی نے دوسرے رنر اپ کی پوزیشن حاصل کی۔