• Tue, 08 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’مِرزاپور: دی مووی‘‘ نے ۱۰۰؍کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا، چوتھے دن بھی شاندار کمائی

Updated: September 08, 2026, 9:04 PM IST | Mumbai

پنکج ترپاٹھی، علی فضل اور دیویندو شرما کی فلم ’’مِرزاپور: دی مووی‘‘ نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ریلیز کے چوتھے دن ہندوستانی مارکیٹ میں ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن عبور کرلیا ہے۔ فلم نے پہلے پیر کو تقریباً ۱۶؍ کروڑ روپے کی کمائی کی، جس کے بعد اس کا چار دن کا ہندوستانی نیٹ کلیکشن ۷۵ء۱۰۹؍کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

Mirazapur The Movie.Photo:INN
مرزا پور:دی مووی۔ تصویر:آئی این این

 پنکج ترپاٹھی، علی فضل اور دیویندو شرما کی فلم ’’مِرزاپور: دی مووی‘‘ نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ریلیز کے چوتھے دن ہندوستانی مارکیٹ میں ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن عبور کرلیا ہے۔ فلم نے پہلے پیر کو تقریباً ۱۶؍ کروڑ روپے  کی کمائی کی، جس کے بعد اس کا چار دن کا ہندوستانی نیٹ کلیکشن  ۷۵ء۱۰۹؍کروڑ روپے  تک پہنچ گیا۔  فلم نے چوتھے دن ۱۰۵۷۰؍ شوز کے ذریعے یہ کمائی کی۔ اگرچہ ویک اینڈ کے مقابلے میں پیر کو کلیکشن میں کمی دیکھی گئی، لیکن اس کے باوجود فلم نے مضبوط گرفت برقرار رکھی اور صرف چار دن میں ۱۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل ہوگئی۔ 

یہ بھی پڑھئے:رمی یوسف اور ہیام عباس کی نئی غزہ سنیما اکیڈمی کو حمایت

’’مِرزاپور: دی مووی‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن ۷۵ء۲۵؍کروڑ روپے ، دوسرے دن ۳۲؍ کروڑ روپے  اور تیسرے دن ۳۶؍ کروڑ روپے  کا نیٹ کلیکشن کیا تھا۔ اس طرح پہلے تین دنوں میں فلم نے مجموعی طور پر  ۷۵ء۹۳؍ کروڑ روپے  کمائے تھے۔ چوتھے دن کی ۱۶؍ کروڑ روپے کی آمدنی کے بعد فلم نے۷۵ء۱۰۹؍ کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:سمیع اور مکیش نے جنوبی زون کو دیے جھٹکے، تلک ورما پر بڑی اننگز کی ذمہ داری

فلم نے صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چوتھے دن بیرون ملک سے تقریباً  ۵۰ء۲؍ کروڑ روپے  کی آمدنی ہوئی، جس کے بعد فلم کا مجموعی عالمی کلیکشن ۰۵ء۱۵۴؍کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان میں فلم کا گراس کلیکشن تقریباً  ۵۵ء۱۳۱؍ کروڑ روپے  بتایا گیا ہے۔ ’’مِرزاپور: دی مووی‘‘ معروف او ٹی ٹی سیریز ’’مِرزاپور‘‘ کی مقبولیت کو بڑے پردے پر آگے بڑھاتی ہے۔ فلم میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، دیویندو شرما، روی کشن اور شویتا ترپاٹھی سمیت کئی معروف اداکار نظر آ رہے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری گرومیت سنگھ نے کی ہے، جبکہ اسے ایکسل انٹرٹینمنٹ کے رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے پروڈیوس کیا ہے۔فلم کی پہلے دن سے مضبوط شروعات، ویک اینڈ پر بڑھتی ہوئی کمائی اور پہلے پیر کو بھی ۱۶؍ کروڑ روپے کے قریب کاروبار نے اس کی کامیابی کے امکانات کو مزید مضبوط کردیا ہے۔ اب نظر اس بات پر ہے کہ آنے والے دنوں میں ’’مِرزاپور: دی مووی‘‘ ۱۵۰؍ کروڑ اور اس کے بعد۲۰۰؍ کروڑ روپے کے عالمی کلیکشن کے ہدف تک پہنچ پاتی ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK